کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کی اپیل کا خیرمقدم
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کی اپیل پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کے قیام کے خواہاں ہیں، اگر حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو ہم اپنے مجاہدین کو کاروائیاں روکنے اور محفوظ ٹھکانوں پر منتقل ہونے کی ہدایات دیں گے
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کی اپیل پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کے قیام کے خواہاں ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
کالعدم ٹی ٹی پی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، خراسانی گروپ کا مفتی نور سے بدلہ لینے کا اعلان
کالعدم ٹی ٹی پی کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان بیرسٹر محمد علی سیف کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ٹی ٹی پی سابقہ مذاکراتی عمل اور سیز فائر کے قیام پر یقین رکھتی ہے۔
تحریک طالبان پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہمارے مجاہدین افغانستان کی سرزمین پر نہیں بلکہ شروع ہی سے پاکستانی سرزمین پر موجود ہیں۔ سنجیدگی کا مظاہرہ کیائے تو کارروائیاں روک دیں گے ۔
اعلامیہ کے مطابق ٹی ٹی پی پاکستان میں دیرپا امن کے قیام کی خواہاں ہے۔ سیزفائرکی خلاف ورزی کی صورت میں ٹی ٹی پی نے جو کاروائیاں کی ہے وہ سب دفاعی اور مجبوری کی صورت میں کی ہیں ۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مطابق اگر حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور ہمارے مجاہدین کو دفاع پر مجبور نہ کرے تو ہم اپنے مجاہدین کو کاروائیاں روکنے اور محفوظ ٹھکانوں پر منتقل ہونے کی ہدایات دیں گے ۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے ایک پریس کانفرنس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے اپیل کی تھی کہ اپنے ارکان کو پاکستان سے واپس افغانسان بلایا جائے اور امن کے قیام کو موقع دیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ اسلحہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی بات بھی نہیں ہوئی تھی ۔