اعظم سواتی کی ضمانت منظور: پاسپورٹ اور 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم
اسلام آباد کی خصوصی عدالت جج کے راجہ آصف محمود نے متنازع ٹویٹ کرنے والے سینیٹر اعظم سواتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے، عدالت نے انہیں 10 لاکھ روپے اور پاسپورٹ جمع کروانے کے احکامات بھی دیئے ہیں

وفاقی داراحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
وفاقی داراحکومت اسلا م آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ متنازعہ ٹوئٹ پر زیرحراست تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
اعظم سواتی پر جسمانی و جنسی تشدد کے خلاف چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کا مطالبہ
اسلام آباد کی خصوصی عدالت جج راجہ آصف محمود نے متنازع ٹویٹ کرنے والے سینیٹر اعظم سواتی کو پاسپورٹ اور 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ عدالت نے اعظم سواتی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری میں 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی ہے جوکہ ایک متنازعہ ٹوئٹ پر ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیے
ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، اعظم سواتی جیل منتقل
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ (سی سی ڈبلیو) نے 13 اکتوبر کو ان کے خلاف ٹویٹس پر مقدمہ درج کرنے کے بعد اسلام آباد میں ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔