چینی صدر تیسری مدت کے لیے کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا

چینی صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی نے مسلسل تیسری مرتبہ سیکریٹری جنرل منتخب کرکے تاریخ رقم کردی

بیجنگ: چین کی کمیونسٹ پارٹی نے صدر شی جن پنگ کو مسلسل تیسری مرتبہ پارٹی کا سیکریٹری جنرل منتخب کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

اتوار کے روز چین کے صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی نے تیسری مدت کے لیے ترقی دے دی ہے ، شی جنگ پنگ تیسری مدت کے لیے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے کے بعد ماؤ زے تنگ کے بعد ملک کے سب سے طاقتور رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر داخلہ و خزانہ کے استعفے کے بعد برطانوی وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

کرناٹک کے ملکارجن کھرگے نے گاندھی خاندان سے کانگریس کی صدارت چھین لی

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے شی جن پنگ کو  مزید پانچ سالہ مدت کے لیے اپنا جنرل سیکرٹری منتخب کیا ہے۔

 چین کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کی ہے کہ کئی دہائیوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایک شخص کو اتنے لمبے کے لیے حکمرانی کے لیے چنا ہے۔

شی جن پنگ کے ووٹنگ بیجنگ کے عظیم ہال آف دی پیپل کے بند کمرے میں ووٹنگ ہوئی جس کے بعد ان کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

تیسری مرتبہ سیکریٹری جنرل منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ "میں پوری پارٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کردا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔۔”

انہوں نے وعدہ کیا کہ "اپنی پارٹی اور اپنے لوگوں کو عظیم تر بنانے کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا اور اپنے کام کو پوری ایماندار سے انجام دوں گا۔”

تیسری مدت کے لیے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے کے بعد شی جن پنگ مرکزی فوجی کمیشن کے دوبارہ سربراہ بھی مقرر ہو گئے ہیں۔

مارچ میں حکومت کے سالانہ قانون ساز اجلاس کے دوران باضابطہ طور پر اعلان ہونے کی وجہ سے 69 سالہ شی جنگ پنگ چین کے صدر کے طور پر تیسری مدت کے لیے اپنے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ تحاریر