سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر مریم نواز کی بیہودہ ترین ٹوئٹ
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی نامناسب ٹوئٹ پر مرحوم اینکر پرسن کی بیوہ جویریہ صدیقی اور سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔
مرحوم صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف سے متعلق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نامناسب ٹوئٹ کیا ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
چوہدری واد نامی ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا ہے کہ ” مجھے یہ ری ٹوئٹ (RT) کرنا اچھا نہیں لگتا لیکن یہ بنی نوع انسان کے لیے ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے۔”
I don’t feel good RTing this but this is a lesson for the mankind that we must all imbibe. https://t.co/XIfZA3N5Hr
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 25, 2022
یہ بھی پڑھیے
ارشد شریف قتل کیس: ابھی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی ضرورت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
ارشد شریف کے قتل کے بعد میڈیا پر دباؤ ڈالنے والوں پر عامر متین پھٹ پڑے
واد چوہدری نامی ٹوئٹر صارف نے ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی والے کیفن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” کہنا تو نہی چاہتا تھا مگر یہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لیے خبر ہے۔”
کہنا تو نہی چاہتا تھا مگر یہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لئیے خبر
یہ اینکر کہتا تھا کہ نوازشریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے اس اینکر نے بہت پروگرام کئیے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا
آج دیکھیں وہ وقت خود اس اینکر پر آگیا
میں پھر بھی اس 1/2 pic.twitter.com/NLAXEZIawd— WAD (@ChaudharyWAD) October 25, 2022
ارشد شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے واد چوہدری نے لکھا ہے کہ "یہ اینکر کہتا تھا کہ نوازشریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے اس اینکر نے بہت پروگرام کیے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا۔ آج دیکھیں وہ وقت خود اس اینکر پر آگیا۔”
واد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ ” اینکر کے مغفرت کی دعا کروں گا اور یہ مجھ سے سمیت سب کے لیے سبق ہے کہ کبھی بھی کسی کی لاش پر سیاست نا کرو وہ وقت گھوم کر کسی پر بھی آسکتا ہے۔”
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شرم دلاتے ہوئے ان کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مقتول ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی نے کچھ سابقہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "مریم نواز شرم کر اور اللہ سے ڈر۔”
مریم نواز شرم کر
اور اللہ سے ڈر https://t.co/HDUeCt1EIf pic.twitter.com/F5gObpIlr9— Javeria Siddique (@javerias) October 25, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر ایک سیاستدان ہیں اور سیاستدان کو بہت حاضر دماغ ہونا چاہیے ، انہیں مرحوم ارشد شریف کے وہ ٹوئٹ یاد رکھنے چاہئیں تھےجو انہوں نے مریم نواز کی والدہ کی بیماری کے دوران کیے تھے اور خود ان کے لیے ، جب مریم نواز کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں تو ارشد شریف نے صحت کی بحالی کی دعا کی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین نے 16 جون 2018 کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں مرحوم اینکر ارشد شریف مریم نواز کی والدہ کلثوم نواز کی صحت کی دعا کر رہے ہیں۔

اسی طرح ایک مریم نواز کی ایک تصویر شیئر کی ہے جب مریم نواز کورونا میں مبتلا ہو گئی تھیں تو ارشد شریف نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی تھی۔










