عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اس کیس کو جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نااہلی کے خلاف اپنی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے عائد کئے گئے اعتراضات دور کردیے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل عدالت میں جمع کرادی۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردی اور اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک کی بھی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیے
لانگ مارچ کو روکنے کیلئےسندھ پولیس کے 6 ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے
ای سی پی کا فیصلہ عمران خان کو عام انتخابات میں حصہ لینے سے نہیں روکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اس کیس کو جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔
عمران خان نے ایک اور درخواست میں بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا حکم بھی چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ قومی اسمبلی کے حلقہ کا این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا حکم کالعدم قرار دے، الیکشن کمیشن نے این اے 5 سے نااہل کیا، اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کردیا.
انہوں نے درخواست میں مزید لکھا ہے کہ 21 اکتوبر کو این اے 95 سے نااہل کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی۔









