نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام”نیشنل بینک اسپورٹس ایرینا “رکھ دگیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ 5سالہ مفاہمتی یادداشت پر دستخظ کے بعد نیشنل بینک نے اسٹیڈیم کے نام کے حقوق حاصل کرلیے، قومی بینک کھیلوں کی نچلی سطح تک فروغ کیلیے بھی کردار ادا کریگا۔

کراچی میں واقع ملک کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیمز میں سے ایک نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ”نیشنل بینک اسپورٹس ایرینا “رکھ دگیا گیا۔
یہ تازہ پیش رفت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے درمیان 5 سالہ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت نیشنل بینک نے نیشنل اسٹیڈیم کے نام کے حقوق حاسل کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی میاں اور پاکستانی بیوی نے پاک بھارت میچ میں شائقین کے دل جیت لیے
ٹی20 ورلڈ کپ: آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع، سابق کرکٹرز بھی بول پڑے
نام کے حقوق کے معاہدے کے علاوہ پی سی بی اور نیشنل بینک ملک بھر میں نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور اس کی ترقی کے لیےا سپانسرنگ اقدامات پر بھی تعاون اور شراکت داری کریں گے، جس میں پاکستان کے دیہی علاقوں میں مقامی ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے پی سی بی کے اقدامات میں تعاون بھی شامل ہے۔
اس موقع پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کو پی سی بی فیملی میں واپسی پر خوش آمدید کہنا چاہتا ہوں، نیشنل بینک کی پی سی بی کے ساتھ دوبارہ شراکت داری ایک اچھی خبر ہے کیونکہ یہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ باوقارادارے پاکستان کرکٹ برانڈ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ اپنے لیے اس میں بہت زیادہ اہمیت دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پی سی بی پاتھ ویز پروگرام میں تعاون کرنے پر نیشنل بینک آف پاکستان کا بھی شکر گزار ہوں۔ میں نے ہمیشہ خام ٹیلنٹ کے لیے ایسے لائحہ عمل بنانے پر زور دیا ہے جسے پیشہ ورانہ طور پر قومی فریم ورک میں شامل کیا جا سکے ۔ نیشنل بینک کے ساتھ یہ شراکت اس سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔









