فیروز خان کی مشکلات میں اضافہ، اداکارہ اقرا عزیز کا ساتھ کام کرنے سے انکار
اداکارہ سونیا مشال تشدد نظر انداز کرنے پر حمیمہ ملک، دعا ملک اور انکی والدہ پر برس پڑیں، فیروز خان کو عورت بیزار مرد کی بہترین مثال قرار دیدیا، اداکارہ زارا نور عباس کی بھی شدید تنقید

سابقہ اہلیہ پر تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے والے اداکار فیروز خان کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
اداکار پر پابندی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں فیروز خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرار عزیز نے انکے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا۔اداکارہ نے فیروز خان کے ساتھ نیا پروجیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فیروز کی وضاحت دھری رہ گئی، شوبز انڈسٹری علیزہ کیساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوگئی
فیروز خان کے سابقہ اہلیہ پر تشدد کے ثبوت سامنے آگئے، مریم نفیس کا اظہار یکجہتی
اقراعزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے نوٹ میں کہا ہے کہ ظلم کے سامنے خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گھریلو تشدد سے متعلق معاشرتی صورتحال بدلنے کے لیے میں نے فیروز خان کے ساتھ آنے والا اپنا نیا پروجیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مشکل لیکن ضروری فیصلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا یہ فیصلہ گھریلو تشدد کے خلاف ایک آواز بنے گا، میں انصاف کے حصول کیلئے آواز اٹھانے والی علیزہ سلطان کی حمایت کرتی ہوں۔
More power to you, Iqra!
Leading by example.#IqraAziz— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) October 26, 2022
اداکار عثمان خالد بٹ نے گھریلو تشدد کیخلاف عملی اقدام کرنے پر اداکارہ اقرا عزیز کوخراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ سونیامشال فیروز خان کی بہنوں حمیمہ ملک ،دعا ملک اور ان کی والدہ پر برس پڑیں۔سونیا مشال نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھاکہ حمیمہ ملک اور دعا ملک سمیت ان کی والدہ کو شرم آنی چاہیے کہ وہ خاموش رہیں اور یہ سب ہونے دیا۔

انہوں نے مزیدلکھا کہ مجھے یقین ہے ان لوگوں نے علیزہ کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے ہوں گے،یقین نہیں آتا کہ ایک عورت دوسری خواتین کی مدد نہیں کرے گی۔
انہوں نے فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آتا ،تم اپنے آپ کو تعلیم یافتہ اور جدید کہتے ہو، دو قطبی لہجے میں بات کرتے ہو اور کسی شیخ سے رہنمائی بھی حاصل کرتے ہو،تم ایک شدید عورت بیزار مگرکمزور مرد کی بہترین مثال ہو ۔

اداکارہ زارا نور عباس نے بھی فیروز خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھاکہ فیروز خان جیسے مرد جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ منتخب کردہ ہیں اور اللہ اور طاقت کےنام پر کچھ بھی کرسکتے ہیں اور ایسے مردوں کودنیا میں ان کا صحیح مقام بتانے کیلیے ان کی مذمت کی جانی چاہیے کہ وہ اس صالح کردار کے مالک نہیں جسے وہ ظاہر کرتے ہیں۔
زارا نور عباس نے لکھا کہ میرا دل علیزہ اور اسکے بچوں کیلیے مغموم ہے کہ اسے اپنی شادی کامیاب بنانے کیلیے یہ سب سہنا پڑا۔میں ان تمام خواتین کیلیے دعا گو ہوں جو گھریلو اور ذہنی تشدد کیخلاف آواز اٹھاتی ہیں ۔









