ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پرتھ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے 12ویں میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رنز سے شکست دے دی۔ 23 اکتوبر کو پاکستان کو انڈیا نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور محض 36 کے اسکور پر پاکستان کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔ کپتان بابر اعظم صرف 4 رنز بنا پائے جبکہ محمد رضوان بھی 14 کے اسکور آؤٹ ہوگئے۔ افتخار احمد 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام”نیشنل بینک اسپورٹس ایرینا “رکھ دگیا گیا
بھارتی میاں اور پاکستانی بیوی نے پاک بھارت میچ میں شائقین کے دل جیت لیے
پاکستان کی چوتھی اور 5ویں وکٹ 88 کے مجموعی اسکور پر گری۔
شان مسعود 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 17 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کےلیے 131 رنز کا ہدف دیا۔
زمبابوے کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز سین ویلیم رہے انہوں نے 28 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسلے نے 17 رنز بنائے جبکہ کریگ ارون نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
ریان بوری نے 10 رنز بنائے جبکہ بریڈلے ایون نے بھی 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے چار کھلاڑیوں کو شکار کیا جبکہ شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور حارث رؤف کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی ، آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونئیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
قبل ازیں پاکستان کو ٹی20 ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 4 وکٹوں کی ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، قومی ٹیم کو ٹاپ 4 ٹیموں میں جگہ بنانے کیلئے زمبابوے کو بڑے مارجن سے شکست تھا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ۔
زمبابوے کا اسکواڈ:
کپتان کریگ ایرون، ویسلی مدھویرے، ملٹن شمبا، شان ویلیمز ، سکندر رضا، ریگیس چکابوا، ریان برل، لیوک جونگوے، بریڈ ایونز، رچرڈ اینگاروا اور بلیسنگ مزاربانی









