ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک ، چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال نوکری سے فارغ

ٹوئٹر کی ڈیل فائنل ہونے کے بعد انہوں نے ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام شیئر کیا ہے ، کہ "پرندے کو آزاد کر دیا گیا ہے۔"

ٹیسلا کے ارب پتی مالک اور دنیا کے امیر ترین شخصیت ایلون مسک اب سوشل میڈیا کے مقبول ترین پلیٹ فارم ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے ہیں۔

مغربی میڈیا رپورٹس میں معتبر ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا سروس خریدنے کے لیے اپنا 44 بلین ڈالر کا سودا مکمل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹک ٹاک کا بالغان کیلیے علیحدہ لائیو اسٹریم موڈ متعارف کرانیکا اعلان

ٹک ٹاک نے نیا اور منفرد فیملی فیچر متعارف کرا دیا

ٹوئٹر کا سودا مکمل ہونے کےبعد ایلون مسک نے کم از کم چار اعلیٰ ٹویٹر ایگزیکٹوز بشمول چیف ایگزیکٹو اور چیف فنانشل آفیسر کو برطرف کرکے انتظامیہ میں تبدیلیاں شروع کردی ہیں۔

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے رواں 4 اپریل میں ٹوئٹر کے 9.2 فیصد شیئر خریدے تھے ، جس کے بعد انہوں نے 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹوئٹر کی ڈیل فائنل ہونے کے بعد انہوں نے ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام شیئر کیا ہے ، کہ "پرندے کو آزاد کر دیا گیا ہے۔”

الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے سی ای او نے کہا ہے کہ وہ ٹویٹر پر اسپام بوٹس کو "شکست” دینا چاہتے ہیں، الگورتھم بنانا چاہتے ہیں جو اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ اس کے صارفین کو کس طرح مواد عوامی طور پر پیش کیا جاتا ہے، اور پلیٹ فارم کو ایکو چیمبر بننے سے روکنا ہے۔ نفرت اور تقسیم روکا جائے گا ، اور سنسرشپ کو محدود کیا جائے گا۔

ٹوئٹر کی ڈیل فائنل ہونے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال، چیف فنانشل آفیسر نیڈ سیگل اور قانونی امور اور پالیسی کے سربراہ وجے گڈے کو عہدوں سے فارغ کردیا ہے۔

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد بڑھا کر ٹوئٹر کے سرمایہ کاروں کو گمراہ کیا تھا۔

میڈیا کی کچھ رپورٹس کے مطابق وجے گاڈے وہ خاتون ہیں ،  جنہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر سے مستقل طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک بدھ کے روز ٹوئٹر کے سان فرانسسکو کے ہیڈکوارٹر پہنچے تھے اور انجینئرز اور ایڈ ایگزیکٹیو سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ تحاریر