حلیم عادل شیخ کی دوسری اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کی درخواست دائر کردی

اردو اخبار روزنامہ جنگ نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی دوسری اہلیہ دعا بھٹو نے ملیر کی فیملی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کردی ہے، دعابھٹو اور حلیم عادل شیخ نے 2018 میں شادی کی تھی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی دوسری اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کیلئے  عدالت میں درخواست دائر کردی ہے ۔

اردو اخبار روزنامہ جنگ نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی دوسری اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کی درخواست دائر کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ اسمبلی میں خواتین ارکان کی عزتیں محفوظ نہیں، دعا بھٹو

جنگ اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے ملیر کی فیملی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے حلیم عادل شیخ سے خلع طلب کی ہے ۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے 4 سال قبل 2018  میں اپنی پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو سے دوسری شادی کی تھی جوکہ گزشتہ سال ستمبر میں منظر عام پر آئی تھی۔

گزشتہ سال 25 ستمبر کو رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بچے کو گود میں اٹھائے اپنی تصویر شیئر کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کا نام کامل حلیم شیخ رکھا گیا ہے ۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بھی دعا بھٹو کے ساتھ شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ دعا سے 2018 میں شادی کی ۔انہوں نے کہا تھا یہ ذاتی معاملہ ہے اس کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ کراچی سے پی ایس 99 سے عام انتخابات میں جیت کر رکن سندھ اسمبلی بنے  جبکہ وہ پارٹی کے صوبائی صدر بھی ہیں۔

 دعا بھٹو خواتین کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی طرف سے رکن سندھ اسمبلی بنی۔ صوبائی اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق ا نکا پوارا نام ظاہرہ دعا بھٹو ہے  ۔

متعلقہ تحاریر