میرا سیٹھی اداکار فیروز خان کے سابق سسر کی تکلیف دہ گفتگو سامنے لے آئیں
علیزہ کے والد نے کہا کہ مجھے اس بات کی حیرت ہے کہ اس نے جم میں اتنی باڈی کس لیے بنائی؟ میری بیٹی کو مارنے کیلیے؟ اداکارہ

اداکارہ میرا سیٹھی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان پر تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے والے اداکار فیروز خان کیخلاف ان کے سابق سسر کی تکلیف دہ گفتگو سامنے لے آئیں۔
میرا سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی علیزہ سلطان اور ان کی فیملی سے ملاقات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فیروز خان کی مشکلات میں اضافہ، اداکارہ اقرا عزیز کا ساتھ کام کرنے سے انکار
فیروز کی وضاحت دھری رہ گئی، شوبز انڈسٹری علیزہ کیساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوگئی
میرا سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ الزامات بہت سنگین ہیں اور لوگوں کو انہیں سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ نے فیروز خان کے سسر کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
I met Aliza Sultan and her family.
The allegations are very serious, and people should take them seriously.
Her father: “Mujhe iss baat ki hairat hai ke uss ne itni body banaai gym mein. Laikin kis leye? Meri beti ko maarne ke leye?”
— Mira Sethi (@sethimirajee) October 27, 2022
انہوں نے بتایا کہ علیزہ کے والد نے کہا کہ”مجھے اس بات کی حیرت ہے کہ اس نے جم میں اتنی باڈی کس لیے بنائی؟ میری بیٹی کو مارنے کیلیے؟
یاد رہے کہ اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں فیملی کورٹ شرقی میں زیرسماعت ہیں۔فیروز خان نے اپنی بچوں کی حوالگی اور ملاقات کرانے کی استدعا کررکھی ہے جبکہ علیزہ سلطان نے عدالت سے فیروزخان کو بچوں کی تعلیم اور نان نفقے کے اخراجات کی ادائیگی کا پابند بنانے کی استدعا کررکھی ہے۔
علیزہ سلطان نے گزشتہ پیشی پر فیروز خان کی جانب سے خود پر کیے گئے تشدد کے تصویری ثبوت اور ایم ایل او رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔









