سندھ حکومت کا پیپلز بس سروس کی موبائل ایپلی کیشن لانچ کرنے کا اعلان
وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس میں آئی ٹی ایس سسٹم فعال کرنے کا بھی فیصلہ

وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کی موبائل ایپلی کیشن لانچ اور آئی ٹی ایس سسٹم فعال کرنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلزبس سروس کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر کو بس سروس کے آپریشنز ، نئے روٹس ، آر ٹی ایس سسٹم اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے قیام پر بریفنگ دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ حکومت نے پیپلزبس سروس کے کرائے میں 100فیصد اضافہ کردیا
کراچی کی تباہ حال سڑکوں نے پیپلزبس سروس کو ”بریک“ لگادیے
اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ موبائل ایپ سے شہریوں کو بس سروس کو ٹریک کرنے اور آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہوگی، آئی ٹی ایس سسٹم میں سی سی ٹی وی کیمرے ، اسکرین ، لائیو ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی سہولتیں شامل ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں بس سروس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے، موبائل ایپ ، آئی ٹی ایس سسٹم 30 نومبر سے فعال کردیا جائے گا کوشش ہے کہ پیپلز بس سروس کے تحت شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔









