علی ظفر کو زمبابوے سے شکست کے بعد پھر شعیب ملک کی یاد آگئی

یہ مت کہنا کہ میں نے نہیں بتایا تھا، میں نے پہلے ہی بتادیا تھاکہ ٹیم کو مڈل آرڈر میں شعیب ملک یا کسی اور تجربہ کار بلے باز کی ضرورت ہے، گلوکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز گلوکار واداکار علی ظفر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں  قومی ٹیم کو اپ سیٹ شکست کے بعد ٹیم سلیکشن پر ایک مرتبہ پھر سوال اٹھادیا۔

کہتے ہیں یہ مت کہنا کہ میں نے نہیں بتایا تھا، میں نے تو پہلے ہی بتایاتھا۔

یہ بھی  پڑھیے

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

وزیراعظم کا زمبابوے کے صدر کو طنز پر قومی جذبے سے بھرپور جواب

علی ظفر نے اپنےٹوئٹ میں لکھا کہ  آپ لوگ کہتے رہے کہ دوست کی  پی آر نہ کریں، یہ صرف شعیب ملک کیلیے نہیں تھا۔گلوکار نے مزید لکھا کہ کیا آپ کو اب بھی نہیں لگ رہا کہ ہمیں مڈل آرڈر میں شعیب ملک یا کسی اورتجربہ کار بلے باز کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ علی ظفر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ میری رائے  میں ٹیم کو مڈل آرڈر میں شعیب ملک یا کسی اور تجربہ کار بلے باز کی ضرورت ہے۔

بعدازاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی علی ظفر نے شائقین کرکٹ کو اپنے رائے یاد دلائی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کو رواں ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہلے میچ میں کوہلی الیون نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گزشتہ روز زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دیکر اپ سیٹ کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر