اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7.43 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے زرمبادلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 21 اکتوبر کو ختم ہو نے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر 8.87 کروڑ ڈالر کم ہونے کے بعد 7.43 ارب ڈالر رہے جبکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 اکتوبر تک 13.16 کروڑ ڈالر رہے
اسٹیٹ بینک پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ مرکزی بینک کے مطابق 21 اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 8.87 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے زرمبادلہ کے اعداد و شمارکے مطابق21 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر 8.87 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی حکومت نے مالی سال کے پہلے 105 دنوں بینکوں سے بھاری قرضے وصول کیے
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر8.87 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 21 اکتوبر تک 13.16 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔21 اکتوبر تک مرکزی بینک کے ذخائر 7.43 ارب ڈالر رہے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 13.16 billion as of October 21, 2022. For details: https://t.co/WpSgomnd3v pic.twitter.com/xxBEyjBjol
— SBP (@StateBank_Pak) October 28, 2022
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کے اپنے ذخائر 15کروڑ 73 لاکھ ڈالرکم ہوئے، 21 اکتوبر تک اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 7.43 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 21 اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 8.87 کروڑ ڈالر کم ہوئے، ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 اکتوبر تک 13.16 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل ذخائر 28 اکتوبر کے زرمبادلہ اعداد میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کے فنڈز جاری کیے تھے ۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک حکام نے ایک اعشاریہ 5 ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک پاکستان کے حوالے کردی ہے ۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ بریس پروگرام کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالر کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔