کیجریوال کا کرنسی نوٹ پر بھگوان کی تصویر چھاپنے کا مشورہ تنقید کی زد میں آگیا

عام عوام پارٹی کے سربراہ  کیجریوال نے وزیراعظم مودی کو مشورہ دیا کہ کرنسی نوٹوں پر گاندھی جی کی تصویریں ویسے ہی رہنے دیں مگر دوسری جانب گنیش بھگوان اور لکشمی جی کی تصاویر شائع کر دی جائیں، ترجمان بی جے پی نے ایک ہندی فلم کا گیت" کیا ہوگیا دیکھتے دیکھتے"  لکھ کر کیجریوال پر تنقید کی

بھارتی داراحکومت نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال  نے بھارتی کرنسی نوٹوں پر بھگوان کی تصاویر چھاپنے کا مشورہ دےدیا تاہم  انہیں اس حوالے سے کڑی تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھارتی کرنسی نوٹوں پر بھگوان کی تصاویر چھاپنے کا مشورہ دیکر مرکز میں حکمران  جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید مشکل میں ڈال دیا جبکہ انہیں مشورے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کیا نومنتخب برطانوی وزیراعظم 120 سال بعد چرچل کے کھانے کا بل ادا کریں گے ؟

عام عوام پارٹی کے سربراہ  کیجریوال نے   وزیر اعظم مودی کو مشورہ دیا کہ کرنسی نوٹوں پر گاندھی جی کی تصویریں  ویسے ہی رہنے دیں مگر دوسری جانب گنیش بھگوان اور لکشمی جی کی تصاویر شائع کر دی جائیں۔

کیجریوال  کے مطابق  اس سے ملکی ترقی کی نئی راہیں کھلے گی۔ کرنسی پر لکشمی جی اور گنیش جی کی تصویر چھپ جائے تو ملک کو ان کا آشیرواد ملے گا جوکہ ملکی معاشی ترقی کے لیے بہتر ثابت ہوگا ۔

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کے مطالبے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے جبکہ انکی حمایت  میں بھی آوازیں اٹھائیں جارہی  ہیں۔ ترجمان بی جے پی نے ایک ہندی فلم کا گیت” کیا ہوگیا دیکھتے دیکھتے”  لکھ کر کیجریوال پر تنقید کی ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہندو کارڈ کھیل کے بی جے پی کے لیے مشکلات کھڑی کردیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں سے مذہبی آزادیاں چھینی جانے لگیں

کانگریس نے کیجریوال کے مطالبے پر کہا کہ دیوتاوں کے بجائے  بھارتی آئین ساز کمیٹی کے چیئرمین باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کی تصویر کیوں نہ شائع کی جائے۔

کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ کرنسی پر دیوی دیوتاوں کی تصاویر شائع کرنا مذہب مخالف اور سراسر غلط ہوگا۔

متعلقہ تحاریر