توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ سماعت پیر کو ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کی سالگرہ پر فلیٹیز ہوٹل میں پرشکوہ تقریب میں لاکھوں کے اخراجات

ارشد شریف کی زندگی چھیننے والی کینین پولیس قتل و جنسی زیادتیوں میں ملوث قرار

جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دینے کے فیصلے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

عدالت عالیہ پیر 31 اکتوبر کو عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو معطل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

الیکشن کمیشن کےچیف کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے 21 اکتوبر کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم جاری کیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر کچھ اعتراضات اٹھائے گئے تھے، عمران خان کی قانونی ٹیم نے وہ اعتراضات  دور کر دیئے۔

متعلقہ تحاریر