وزیراعلیٰ ہاؤس کے افسر کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری
واردات کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مدعی مقدمہ محمد علی کے مطابق وہ سرکاری افسر ہیں۔

کراچی: گلستان جوہر کے بلاک 13 سے نامعلوم چور وزیراعلیٰ ہاؤس کے ایک اعلیٰ افسر کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری کرکے فرار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 13 میں چوری کی واردات ہوئی ہے ، جس میں نامعلوم کارلفٹر سی ایم ہاوس کے اعلیٰ افسر کی بڑی گاڑی لے اڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پولیس گھریلو تشدد کا شکار خواتین پر صلح کیلیے دباؤ ڈالتی ہے، خدیجہ صدیقی
خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والے 3ملزمان ایف آئی اے کے شکنجے میں آگئے
واردات کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مدعی مقدمہ محمد علی کے مطابق وہ سرکاری افسر ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق میں ایک سرکاری افسر ہوں اس لیے سرکاری گاڑی ملی ہوئی ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق رات ایک بجے گاڑی گھر کے باہر کھڑی کی تھی، کام کے سلسلے میں حیدرآباد گیا واپس آیا تو گاڑی نہیں تھی۔
سی ایم ہاؤس کے افسر کے مطابق نامعلوم ملزمان میری گاڑی چوری کر کے لے گیا۔ پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔
شاہراہ فیصل تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کی جارہی ہے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔









