گیس غائب ، ایل پی جی مہنگی ، حکومت بتائے سردیوں میں چولہا کیسے جلے گا؟

اوگرا نے عوام پر مہنگائی کا ایک بم گراتے ہوئے مائع پٹرولیم گیس کی فی کل قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اضافہ کردیا ہے۔

ملک میں گیس کنکشن اور گیس پریشر سے محروم  ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر، وفاقی حکومت نے سردیوں سے پہلے ہی مائع پٹرولیم گیس 2 روپے  96 پیسے فی کلو مہنگی کردی۔

وفاقی حکومت نے موسم سرما کے آغاز میں ہی ایل پی جی بم داغ دیا ہے اور ملک میں گیس کنکشن اور گیس پریشر سے محروم عوام کے لیے نئی مشکلات کھڑا کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 58 پیسے سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

سوئی ناردرن کے صنعتی صارفین کو یکم نومبر سے گیس کی فراہمی 3 ماہ کیلیے بند

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی 2 روپے 96 پیسے فی کلو مہنگی کردی۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 204 روپے 16 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

حکومتی فیصلے سے ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 34 روپے 91 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کا کمرشل سلنڈر 134 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ حکومتی فیصلے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 409 روپے 16 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس سے پہلے اکتوبر کے لئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 374 روپے 25 پیسے مقرر تھی۔ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9 ہزار 269 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

عوام کا شکوہ ہے کہ ابھی سردیوں کا آغاز ہوا ہے اور حکومت نے مائع پٹرولیم گیس مہنگی کرکے ان کو مزید پریشانیوں میں دھکیل دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر