سیرل المیڈا نے عمران خان پر حملے کے بعد معنی خیز سوالات اٹھادیے
سینئر صحافی نے اپنے ٹوئٹس کے سلسلے میں پاکستان کے ماضی اور حال کے سیاسی واقعات میں مماثلت ڈھونڈے کی کوشش کی، عمران خان پر حملے کو بینظیر پر کیے گئے حملے سے تشبیہ دیدی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد سینئرصحافی سیرل المیڈا نے اہم سوالات اٹھادیے۔
سرل المیڈا نے اپنے ٹوئٹس کے سلسلے میں پاکستان کے ماضی اور حال کے سیاسی واقعات میں مماثلت ڈھونڈے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان پر حملے کے بعد سینئر صحافیوں کی پھرتیوں پر بھی سوالات اٹھ گئے
کرکٹرز اور شوبز انڈسٹری کی عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ”پاکستان میں اس وقت شدید غصہ ہے“۔ اس کے بعد انہوں نے لکھا کہ ’’لگتا ہے بی بی (بینظیر بھٹو) کے قتل کا ری پلے ہے‘‘۔
There is great rage in Pakistan just now…
— cyril almeida (@cyalm) November 3, 2022
Seems a replay of BB assassination…
— cyril almeida (@cyalm) November 3, 2022
سرل المیڈا نے اہم ترین حالیہ پریس کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ’’بڑی بندوقوں کی عمران خان کو نقصان پہنچانے میں ناکامی کے بعد اصل بندوقیں باہر لائی گئیں‘‘۔
After the big guns failed to dent IK, actual guns were brought out…
— cyril almeida (@cyalm) November 3, 2022
عمران خان پر ایک اور ممکنہ حملے کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ مرحومہ بے نظیر بھٹو اکتوبر میں ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئی تھیں اور دسمبر میں ایک اور مہلک حملے میں ماری گئیں تھیں۔
Everyone will believe exactly what they already believed…
— cyril almeida (@cyalm) November 3, 2022
سرل المیڈا نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ”ہر کوئی بالکل وہی مانے گا جس پر وہ پہلے سے یقین کر رہے تھے“۔ انہوں نے سوال کیا، ’’کیا کبھی ان سے نہ لڑنے والوں پر بھی حملہ ہوا ہے؟ ‘‘
That press conference looks like a historic error now…
— cyril almeida (@cyalm) November 3, 2022
انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس اب ایک تاریخی غلطی لگتی ہے۔سرل المیڈا نےمزید لکھاکہ”پیپلزپارٹی نے بینظیر بھٹو کے خلاف حملوں سے سیکھا، بلاول کی حفاظت کے لیے ایک بم پروف، بلٹ پروف ٹرک ہے، شاید عمران اب اپنا مارچ شروع کریں تو بلاول انہیں اپنا ٹرک دیدیں“۔
PPP learned from the attacks against BB, has a bombproof, bulletproof truck to protect Bilawal… perhaps give it to IK when he resumes his march…
— cyril almeida (@cyalm) November 3, 2022
سینئر صحافی نےاپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ”نونیوں اور جیالوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے خلاف عمران خان کی بیان بازی سے اس قدر نفرت کی کہ انہوں نے بالکل تحریک انصاف جیسا اور اس سے بھی بدتر طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا“ ۔
Noonies and jiyalas so loathed IK’s rhetoric against PMLN and PPP that they have decided to sound exactly like PTI and worse…
— cyril almeida (@cyalm) November 3, 2022
انہوں نے کہاک یہ 2022 ہے، کوئی بھی پارٹی، کوئی بھی فریق، کوئی بھی سیاست ہو، شہریوں کو مارنے اور ان پر حملہ کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، ایک بہتر اور پرامن پاکستان ضروری ہے“۔
Tonight, a toast to IK surviving… enough of this, it’s 2022, whatever party, whichever side, whatever politics – enough of killing and attacking civilians… a better Pak, a peaceful Pak must arrive…
— cyril almeida (@cyalm) November 3, 2022
سیرل المیڈا نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ ساتواں دن: اٹھوورنہ وہ تمہیں مارڈالیں گے۔
Day 7: rise up, they will kill you otherwise…
— cyril almeida (@cyalm) November 3, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھاکہ ساتواں دن تباہی کے قریب تھا، آٹھواں دن بہتر خبر لے کر آئے گا۔
Day 7 was near catastrophic, Day 8 should bring better tidings..,
— cyril almeida (@cyalm) November 4, 2022
تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ سرل المیڈا نے ماضی اور حال کے اہم سیاسی واقعات میں مماثلت کی بہترین نشاندہی کی ہے۔









