پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ فلم لوو اگین التوا کا شکار، نئی تاریخ آگئی

بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نئی ہالی ووڈ فلم”لوو اگین  “التوا کا شکار ہوگئی۔

رومانوی کامیڈی فلم کی کاسٹ  میں اداکار سیم ہیوگن اور اداکارہ سیلین ڈیون بھی شامل ہیں۔پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کی نئی تاریخ ریلیز کردی۔

یہ بھی پڑھیے

دی لیجنڈآف مولاجٹ نے 150کروڑ کمالیے، برطانیہ میں برہمسترا کو بھی پچھاڑ دیا

شاہ رخ خان نے 57ویں جنم دن پر ایکشن فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کردیا

 

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے  فلم کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ فلم’ لوو اگین ‘12 مئی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں خصوصی طور پر ریلیز ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

اداکارہ نے مزید لکھاکہ” جو بھی مجھے جانتا ہے وہ جانتا ہے کہ میں سیلائن ڈیون سے کتنا پیار کرتی ہوں۔ مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ ہماری فلم اپنی   نئی حیرت انگیزموسیقی پیش کرے گی! ارے سیم ہیگن ہم  نے کردکھایا!!!    “۔

یاد رہے کہ پریانکا بڑی اسکرین پر ایک سال بعد واپس آرہی ہیں۔ اس سے پہلے وہ فلم  It’s All Coming Back to Me   میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر