انوشکا شرما کی مضحکہ خیز تصاویر کے ذریعے کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد
شاہنواز دھانی سے انتظار نہیں ہوسکا۔ سابق بھارتی کپتان کو سالگرہ سے ایک روز قبل ہی مبارکباد پیش کردی۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر اور بھارتی بلے باز ویرات کو ہلی کو ان کی 34سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلیے مختلف انداز اپنایا ہے۔
اداکارہ نے اپنے شوہر کی مضحکہ خیز تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناکر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ فلم لوو اگین التوا کا شکار، نئی تاریخ آگئی
شاہ رخ خان نے 57ویں جنم دن پر ایکشن فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کردیا
انوشکا کی جانب سے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کی گئی تصاویر میں ویرات کوہلی کو مختلف مضحکہ اندازمیں دیکھاجاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
انوشکا شرما کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں کوہلی کو بچوں جیسے مزاحیہ شکلوں میں دیکھاجاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں بیٹی بھی ان کی گود میں ہے۔
دوسری جانب پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے ویرات کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلیے انتظار نہیں ہوا اور انہوں نے ایک دن پہلے ہی مبادکباد دے ڈالی۔
Just couldn’t wait for 5th Nov to wish the artist who made cricket the most beautiful. Happy birthday @imVkohli the #GOAT𓃵. Enjoy your day brother & Keep entertaining the world. ❤️🎂. pic.twitter.com/601TfzWV3C
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) November 4, 2022
شاہنواز دھانی نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کوہلی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ کرکٹ کو سب سے خوبصورت بنانے والے فنکار کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلیے 5 نومبر کا انتظار نہیں کرسکتا۔
شاہنوازدہانی نے مزید لکھا کہ ویرات کوہلی سالگرہ مبارک ہو، اپنے دن کو انجوائے کرو اور دنیا کو تفریح مہیا کرتے رہو۔









