سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن کے قریب خوفناک حادثہ ، 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو ایک سال قبل ہی بحریہ ٹاؤن شفٹ ہوا تھا۔

کراچی: سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن ڈانسنگ فاؤنٹین کے گاڑی کھائی میں گر گئی، جسے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن ڈانسنگ فاؤنٹین کے قریب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی پولیس کی کارروائی ، رکشہ لفٹر گینگ کے تین کارندے گرفتار

شہر قائد میں گزشتہ 11 ماہ میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے 184 واقعات رپورٹ

پولیس تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی بھاری نفری جائے حادثہ پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکی کو لیاقت اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق متاثرہ فیملی ایک سال قبل ہی بحریہ ٹاؤن شفٹ ہوئی تھی۔

اہل خانہ کے مطابق جاں بحق افراد میں گھر کے سربراہ احمر ، ان کی زوجہ ، ان کا بچہ، ان کی بہن اور بھانجا شامل ہیں۔ جاں بحق احمر سول انجینئیر تھے۔

اہلخانہ کے مطابق جاں بحق افراد میں 45 سالہ احمر شریف، 40 سالہ صائمہ شریف، 14 سالہ عبداللہ شریف ، احمر شریف کی ہمشیرہ 48 سالہ فہمیدہ نعیم اور 14 سالہ بھانجا حماد نعیم شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جب لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تو لیڈی ایم ایل او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھیں۔ جس کے بعد حادثہ میں جان بحق ہونے والی دو خواتین کی میتوں کو ایدھی سرد خانہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ تحاریر