اداکار عاشر عظیم کی فوج کو عوام کے خلاف اکسانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
عاشر عظیم کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ قتل پر اُکسانے پر پاکستانی حکام اس کی امیگریشن کینسل کرائیں۔

ڈرامہ سیریل دھواں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ، ہدایتکار اور پروڈیوسر عاشر عظیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ فوج کو عوام کے خلاف کارروائی پر اُکسا رہے ہیں۔
سابق کسٹم انسپیکٹر اور ہدایتکار عاشر عظیم نے اپنا تازہ ترین وی لاگ یوٹیوب پر جاری کیا ، جس کا ایک کلپ سینئر صحافی اور یوٹیوبر طارق متین نے ٹوئٹر پر جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر کا سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ پیش آئے واقعے پر اظہار افسوس
بیوی کے ساتھ وڈیو میں کوئی بدنامی نہیں، عفت عمر کی انوکھی منطق
اداکار اور ہدایتکار عاشر عظیم اپنے وی لاگ میں کہہ رہے ہیں کہ "چوائسز کیا ہیں فوج کے پاس اور جنرل باجوہ کے پاس؟ اس حوالے سے فوج کو بھی سوچنا پڑے گا اور باجوہ صاحب کو خود بھی سوچنا پڑے گا ، شہریوں کو تو سوچنا ہی پڑے گا۔
عاشر عظیم کا مزید کہنا ہے کہ "اگر ہم فوج کی بات کریں تو فوج کے پاس چوائسز کیا ہیں؟ بدقسمتی سے اس پر فوج کو بہت سخت کریک ڈاؤن کرنا پڑے گا ، اس موومنٹ پر آپ کنٹرول لوز کرنا افورڈ کرہی نہیں سکتے۔
ان کا اپنے وی لاگ میں مزید کہنا تھا کہ "اس کی بنیادی وجہ یہ نہیں ہے کہ میں آپ کے کنٹرول کا حامی ہوں ، نہیں بلکہ میں آپ کے کنٹرول کا سخت مخالف ہوں ، آپ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے ، آپ کو یہاں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا ، بلکہ ملک کو اس نہج پر ہونا ہی نہیں چاہیے تھا ، لیکن میں پھر بھی کہہ رہا ہوں کہ آپ کو اس وقت کنٹرول ہر قیمت پر مین ٹین کرنا ہے۔”
فوج کو ظلم پر اکساتے ہوئے عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ "سو بندہ مرتا ہے ، 500 سو بندہ مرتا ہے یا 5000 ہزار بندہ مرتا ہے ، لیکن اگر اس وقت کنٹرول لوز کر گئے تو جو اس کے نتائج ہیں وہ یہ ہیں کہ ملک مکمل طور پر انکاری میں چلا جائے گا۔”
عاشر عظیم کا ویڈیو کلپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی اور یوٹیوٹر طارق متین نے لکھا ہے کہ ” رپورٹ کرو اس شخص کو۔ یوٹیوب پر ٹوئٹر پر فیس بک پر ۔ یہ سینکڑوں کے قتل پر اکسا رہا ہے اس کو رپورٹ کرو گورنمنٹ آف کینیڈا کو۔ پچھلے کچھ عرصے میں کئی ” نام نہاد اینٹی اسٹیبلشمنٹ بے غیرت” ننگے ہوئے ہیں. یہ کوئی مالک والک نہیں بلکہ ‘اسٹیٹس کو’ کی سیاسی جماعتوں کے بکے ہوئے غلام ہیں۔”
رپورٹ کرو اس شخص کو۔ یو ٹیوب پر ٹویٹر پر فیس بک پر ۔ یہ سینکڑوں کے قتل پر اکسا رہا ہے اس کو رپورٹ کرو گورنمنٹ آف کینیڈا کو۔ پچھلے کچھ عرصے میں کئی ” نام نہاد اینٹی اسٹیبلشمنٹ بے غیرت” ننگے ہوئے ہیں. یہ کوئی مالک والک نہیں بلکہ اسٹیٹس کو کی سیاسی جماعتوں کے بکے ہوئے غلام ہیں۔ pic.twitter.com/0QjVUb5eZS
— Tariq Mateen (@tariqmateen) November 6, 2022
عاشر عظیم کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ قتل پر اُکسانے پر پاکستانی حکام اس کی امیگریشن کینسل کرائیں ، ہیومن رائٹس کے کچھ وکیل اس پر کیس ضرور کریں ، یہ شخص اصل میں خانہ جنگی چاہتا ہے ، فوج کا خاتمہ عوام کے ہاتھوں اور عوام کا خاتمہ فوج کے ہاتھوں کرانے کے مشن پر ہے۔