نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی بجلی کے فی یونٹ میں 51 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔

اہلیان کراچی کے لیے ایک اور بری خبر ، نیپرا نے کراچی کے عوام کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ بجلی قیمت میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں ملک کی پہلی ماحول دوست بس سروس کے آزمائشی سفر کاآغاز
غریب طبقے کیلئے ریلیف: وزیر خزانہ کا وزارت پیداوار کو جامع ماڈل تیار کرنے کی ہدایت
بجلی قیمت میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیا گیا ہے۔ جس سے کراچی کے صارفین سے ستمبر تا نومبر کے بلوں میں وصولی ہوگی۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے، عوام 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادا کرینگے۔
نیپرا حکام کے مطابق وفاقی حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی۔
نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔
مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام کا کہنا ہے کہ نیپرا کے اس فیصلے سے بجلی کا یونٹ 51 پیسے مزید مہنگا ہوجائے گا جس سے ان کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔