علی ظفر نے اعظم جمیل کو عفت عمر سے متعلق کیا مشورہ دیدیا؟
عفت عمر کو تحریک انصاف کیخلاف سخت اور قابل اعتراض گفتگو کے باعث اکثر و بیشر شدیدتنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ عفت عمر اداکاری کے ساتھ ساتھ سیاست پر اپنے بے لاگ تبصروں کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔
کھلی ڈلی گفتگو پر مبنی اپنے سیاسی وی لاگ کی وجہ سے بھی انہیں پہچانا جاتا ہے تاہم تحریک انصاف کیخلاف سخت اور قابل اعتراض گفتگو کے باعث اکثر و بیشرانہیں شدیدتنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بیوی کے ساتھ وڈیو میں کوئی بدنامی نہیں، عفت عمر کی انوکھی منطق
علی ظفر کا سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ پیش آئے واقعے پر اظہار افسوس
گزشتہ دنوں سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ لیک وڈیو کے حوالےسے نامناسب تبصرہ کرنے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میاں بیوی کی قابل اعتراض وڈیو لیک ہونے میں بدنامی کی کوئی بات نہیں۔
Mental Health lesson for self. Monday 7th November. Mute Iffat Omar.
— Azam Jamil اعظم (@AzamJamil53) November 7, 2022
سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے سیاحتی ہم آہنگی اور پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق سربراہ اعظم جمیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” ذہنی صحت کیلیے آج کا سبق، عفت عمر کو میوٹ ( خاموش) کردیں“۔
She is a wannabe comedian. A third class stage actresses are better than her
— خاکپائے زائرین کربلا و نجف (@YaAbbasAdrikni) November 7, 2022
گلوکار علی ظفر نےاعظم جمیل کو مشورہ دیا کہ نظرانداز کرنا زیادہ بہتر ہے۔ایک صارف نے علی ظفر کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ”وہ مسخرہ بنناچاہتی ہے، تھرڈ کلاس اسٹیج ایکٹریس بھی اس سے بہتر ہے “۔









