اعظم سواتی کے لیے آواز اٹھانا مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مہنگا پڑ گیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نے پارٹی قیادت کی جانب سے ناراضگی کے اظہار پر سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹرشپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہنا ہے کہ "کل اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کروں گا۔ ان شاء اللہ۔”
Will be submitting my resignation in person to Chairmen Senate tomorrow, inshallah.
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) November 8, 2022
یہ بھی پڑھیے
عمران خان، نواز شریف کو واپسی کا راستہ دینے کیلیے تیار، فوری الیکشن مانگ لیے
خرم دستگیر کا گوجرانوالہ میں عمران خان کیخلاف گھڑی چور کے بینرز لگانے کا اعتراف
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ایک سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی ہے، جنہوں نے مجھے پارٹی قیادت کی جانب سے ناراضگی کا پیغام پہنچایا ہے۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا اعظم سواتی کے معاملے پر بولنے پر پارٹی قیادت میرے حالیہ سیاسی موقف سے ناخوش ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا مجھے آج پارٹی کی لیڈرشپ کی جانب سے طلب کیا گیا تھا ، پارٹی آپ کے حالیہ دنوں کے بیانات سے خوش نہیں اس لیے آپ سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیں۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا میں خوشی سے اپنی نشست سے مستعفی ہورہا ہوں ، تاہم ان کا کہنا تھا میں مختلف قومی امور پر بطور سیاسی کارکن اپنی رائے دیتا رہا ہوں گا۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا میں پارٹی کی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھے سینیٹ کی رکنیت کے قابل سمجھا۔