بزرگ سیاستدانوں سے منسوب غیراخلاقی وڈیوز کی ریلیز میں کون ملوث ہے ؟

تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اعظم سواتی کے بعد نون لیگی بزرگ رہنما پرویز رشید سے منسلک غیر اخلاقی وڈیو بھی لیک کردی گئی،تحریک انصاف کے سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پرویز رشید کی ویڈیو بھی لیک ہوگئی لیکن ہماری پارٹی کے کسی کارکن نے شیئر نہیں کی

پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما سینیٹر اعظم سواتی سے منسوب معیوب وڈیو کے بعد  پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما پرویز رشید کی منسلک غیراخلاقی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی  ہے ۔

تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اعظم سواتی کے بعد نون لیگی بزرگ رہنما پرویز رشید سے منسلک غیراخلاقی  وڈیو بھی لیک کردی گئی۔ مذکورہ  وڈیو میں پرویز رشید  نیم برہنہ خاتون سے وڈیو چیٹ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹر اعظم سواتی کی ایک مبینہ ننگی ویڈیو نے پورے نظام کو ننگا کردیا

شہزاد گل نامی ٹوئٹر صارف نے نون لیگی رہنما پرویز رشید کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس یہ وڈیو 2 ہفتے سے موجود تھی  تاہم عمران خان  نے ایسی حرکات سے منع کر رکھا تھا جس پر وڈیو شیئر نہیں کی ۔

شہزاد گل نے کہا کہ اب اکثر لوگوں نےوڈیو کا ا سکرین شاٹ لگا دیا ہے تو بتاتا چلوں کہ یہ مریم کے استاد پرویز رشید کی 27 منٹ کی ویڈیو کال ہے، یہ وڈیو میں برہنہ ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

تحریک انصاف کے سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پرویز رشید کی ویڈیو بھی لیک ہوگئی لیکن ہماری پارٹی کے کسی کارکن نے شیئر نہیں کی۔ ہمارے رہنما کی یہ تعلیمات نہیں ہیں۔

حقیقت ٹی وی نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ پرویز رشید یا کوئی دوسرا اپنی ذاتی زندگی میں کتنا اچھا اور کتنا برا ہے اسکے باوجود کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ کسی کی ویڈیو لیک کی جائے ۔

ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وڈیو لیک کرنے کا تماشہ کب بند ہوگا ؟جو لائن پرنہ چلے اسکی ویڈیو لیک کر دو یا لیک کرنے کی دھمکی دو۔ کھل کر مذمت کریں، پورے پاکستان لوگوں کے موبائل فونز تک محفوظ نہیں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ پرویز رشید کی وڈیو شاید اس لئے لیک کی گئی تا کہ جب اصلی ہدف یعنی پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جائے تو شک کا دائرہ وسیع رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کہ معاملے پر بہت تھو تھو ہو رہی ہے۔ اور ایسا ہی وزیراعظم ہاؤس کی لیکس میں ہوا۔ دونوں طرف کی لیکس کے بعد اُسے کسی نجی گروہ کی سازش کہا گیا۔

متعلقہ تحاریر