شہباز شریف اور رانا ثنااللہ ماورائے عدالت قتل میں ملوث رہے ہیں، عمران خان
امریکی ٹی وی سی این این کو ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ 1997 میں شہبازشریف نے اپنی حکومت کے دوران ماورائے عدالت قتل کیے جبکہ رانا ثنا اللہ ماڈل ٹاؤن میں ماورائے عدالت قتل کیے، سابق وزیراعظم نے خفیہ ایجنسی سے رابطے کی تصدیق بھی کی
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ پر قتل کے الزامات پہلی مرتبہ نہیں لگائے جارہے ہیں۔ یہ دونوں افراد ماضی میں اپنی حکومت کے دوران ماورائے عدالت قتل میں ملوث رہے ہیں۔
امریکی ٹی وی سی این این کوایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ 1997 میں شہباز شریف نے اپنی حکومت کے دوران ماورائے عدالت قتل کیے جبکہ رانا ثنا اللہ ماڈل ٹاؤن میں ماورائے عدالت قتل کیے ۔
یہ بھی پڑھیے
نواز شریف تم عمران خان کوقتل نہیں کرسکتے ہوں، لندن میں وال چاکنگ
عمران خان نے سی این این سے گفتگو میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ اپنے روابط کی وضاحت کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملے کی اطلاع خفیہ ایجنسیوں سے پہلے ہی مل چکی تھی ۔
Why can't I identify those whom I suspect of being involved in my assassination attempt?@ImranKhanPTI pic.twitter.com/xIJk4eLEew
— Asma Khan (@AsmaHumairKhan) November 7, 2022
عمران خان سے جب پوچھا گیا کہ انہیں (وزیر آباد) واقعے کے بارے میں کیا معلومات دی گئیں اور کس نے دی تو عمران خان نے کہا کہ یاد رکھیں، میں ساڑھے تین سال اقتدار میں تھا۔ میرے انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ 3 نومبر کو وزیر آباد حملے میں گولی لگنے سے ان کی دائیں ٹانگ سے گولیاں لگیں جس سے وہ زخمی ہوئے۔انہوں نے میری دائیں ٹانگ سے تین گولیاں نکالیں۔ بائیں ہاتھ میں کچھ چھینٹا تھا جسے انہوں نے اندر چھوڑ دیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ گولی لگنے سے میری ٹانگ کی ہڈی کو نقصان پہنچاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معمول کی سرگرمی دوبارہ شروع کرنے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔
وزیر آباد حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جیسے جیسے واقعات سامنے آئے، وہ میری تقریر میں ہیں۔ یہ کیسے ہوگا، توہین مذہب کے نام پر ایک مذہبی جنونی مجھے کیسے مارے گا اور اس کا الزام اس پر ڈالیں گے۔