ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلا سیمی فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا تھا ، شاہینوں نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سڈنی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی شاہینوں نے نیوزی لینڈرز کو شکست دے کر فائنل کی جنگ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے ٹیم پاکستان اور قوم کو اس شاندار جیت پر مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور پراعتماد طریقے سے کھیلتے ہوئے اسکور کو 105 رنز پر لے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
اولمپیئن شہباز احمد سینئر نے عالمی ہاکی فیڈریشن کا آرڈر آف میرٹ جیت لیا
لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل
پاکستان کی پہلی وکٹ 150 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 42 گیندوں پر 51 رنز پر آؤٹ ہو گئے ، ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 132 رنز کے مجموعی اسکور پرگری جب محمد رضوان 57 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 151 رنز پر گری۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا۔
میچ کے پہلے اوور میں شاہین آفریدی نے فن ایلن کی وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ پاکستان کا ایک اچھا آغاز تھا۔ فن ایلن 4 رنز بنانے کے بعد میچ کی تیسری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
یہ ساتواں موقع تھا جب شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے اوور میں وکٹ حاصل کی تھی۔
پاکستان نے آج کچھ شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا، شاداب نے ایک شاندار ڈائریکٹ ہٹ کے ساتھ کونوے رن آؤٹ کردیا۔ ڈیون کونوے 20 گیندوں پر 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 6 اوورز میں نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کر دیا۔
نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب محمد نواز نے 8ویں اوور میں 8 گیندوں پر 6 رنز بنا کر گلین فلپس کو اپنی ہی گیند پر کیچ دے دیا۔
بابر اعظم نے عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہین اور حارث کو 15ویں اوور میں دوبارہ اٹیک پر بلایا۔
نیوزی لینڈ کی چوتھی بڑی وکٹ گر گئی جب شاہین 46 رنز پر کھیلنے والے ولیمسن کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 109 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 42 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔
ڈیرل مچل نے 19ویں اوور میں 32 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، جو ان کی تیسری ٹی ٹوئنٹی ففٹی ہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نیوزی لینڈ الیون: فن ایلن، ڈیون کونوے (وکٹ)، کین ولیمسن (سی)، گلین فلپس، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ
پاکستان الیون: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ)، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ









