عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد بیٹوں کی والد سے پہلی ملاقات
واضح رہے کہ 3 نومبر کو حقیقی آزادی مارچ کے دوران چیئرمین تحریک انصاف وزیرآباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دونوں صاحبزادے اپنے والد کی عیادت کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ قاسم اور سلمان کا اپنے والد کی حکومت جانے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دونوں صاحبزادے سلمان اور قاسم اپنے والد کی عیادت کے لیے لندن سے صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ارشد شریف کے ورثا کو نہ ملنے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ کامران شاہد کو کس نے دی؟
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کردیا
قاسم اور سلمان سخت حفاظتی حصار میں ایئرپورٹ سے زمان پارک پہنچے ، جہاں اس وقت چیئرمین تحریک انصاف عمران رہائش پذیر ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حقیقی آزادی مارچ کے دوران وزیرآباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔
حملے کے بعد عمران خان کو نجی گاڑی کے ذریعے شوکت خانم اسپتال لاہور میں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق حملے میں عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر چار گولیاں لگیں تھیں۔
شوکت خانم کینسر اسپتال میں علاج کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خاں لاہور میں اپنی رہائش گاہ واقع زمان پارک میں منتقل ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کررکھا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا لانگ ماوچ وہیں سے شروع کیا جائےگا جہاں پر حملے کے بعد روکا گیا تھا۔
دو روز قبل اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو انتخابات کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے۔









