مارننگ شو چھوڑ کر جانے پر بشریٰ اقبال نے رابعہ انعم کو آڑے ہاتھوں کیوں لیا؟
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کا خواتین کے گھر تباہ کرنے والی اینکرز اور میزبان پر بھی پابندی لگانے کا مطالبہ، عامر لیاقت کا سابقہ اینکر سے قریبی تعلق رہا، رابعہ انعم نے بشریٰ اقبال سے معافی بھی مانگی تھی،ذرائع کادعویٰ: متھیرا اور مشی خان نے بھی سابقہ اینکر کے اقدام کو غلط قرار دیدیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پرندایاسر کا مارننگ شو چھوڑ کر جانے پرتعریفیں وصول کرنے والی سابق نیوز اینکر اور میزبان رابعہ انعم کو بعض شخصیات کی تنقیدکا بھی سامنا ہے۔
رابعہ انعم حالیہ منگل کو اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے والے اداکار و گلوکارمحسن عباس حیدر کو مدعو کرنے پر احتجاجاً ندا یاسر کا مارننگ شو چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
طلاق ہوگئی ہے تو کیا خودکشی کرلوں؟کرن اشفاق منفی تبصروں پر پھٹ پڑیں
فیروز خان نے ڈھائی ماہ سے بچوں کا خرچہ نہیں دیا، وکیل علیزا سلطان
رابعہ انعم نے شوچھوڑنے سے قبل پروگرام کی میزبان اور دیگر عملے سے معذرت طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پروگرام مدعو کیے گئے دیگر مہمانون کے بارے میں لاعلم تھیں۔
Bravo @RabiaAnumm pic.twitter.com/IgwnIUIRtG
— Faysal Chaudary (@Faysal_Chaudary) November 8, 2022
رابعہ انعم نے کہاکہ انہوں نے گھریلو تشدد کے خلاف کھڑے ہونے کا عزم کررکھا ہے اور وہ اس حوالے سے آواز بھی بلند کرتی آ رہی ہیں، جس وجہ سے آج ان کا پروگرام میں بیٹھنا انہیں مناسب نہیں لگ رہا۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ پروگرام میں شریک رہیں تو ان کی تمام کاوشیں ختم ہوجائیں گی، اس لیے وہ مزید اس پروگرام کا حصہ نہیں رہنا چاہتیں، کیوں کہ وہ گھریلو تشدد کے خلاف اٹھائی گئی اپنی آواز کو کم نہیں دیکھنا چاہتیں۔بعدا زاں ندایاسر نے پروگرام میں وقفہ لیا اور اس حصے کو پروگرام سے کاٹ دیا گیا۔
رابعہ انعم کےاس اقدام کو شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا کی جانب سے سراہنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم بعض شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
What about those actresses/female anchors who ruined other women’s lives??!! Ban all home-wreckers as well. #EqualityForAll https://t.co/qEM9fMpDdU
— Dr Bushra Iqbal🇵🇰 (@DrBushraIqbal) November 8, 2022
معروف میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے رابعہ انعم کے شو چھوڑ جانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ان اداکاراؤں اور خواتین میزبان کا بھی احتساب ہونا چاہیے اور ان پر پابندی لگائی جانی چاہیےجنہوں نے دوسروں کی زندگی خراب کی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دوسروں کے گھر تباہ کرنے والے تمام افراد پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔
جیو نیوز کے سابقہ ملازمین کے مطابق مرحوم عامر لیاقت حسین اور رابعہ انعم کے درمیان ماضی میں جاری رہنے والا افیئر بشریٰ اقبال کے تبصرے کی وجہ بنا ہے۔ذرائع کے مطابق جیو میں ملازمت کے دوران عامر لیاقت اور رابعہ انعم کے درمیان کافی قربت پائی جاتی تھی، ایک مرتبہ مرحوم نے دفتر میں سابقہ اینکر کا ہاتھ بھی پکڑ لیا تھا جبکہ انہیں مرحوم کی گاڑی میں جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
جیو نیوز کے سابقہ ملازمین نے نیوز360 کویہ بھی بتایا کہ عامر لیاقت سے تعلقات ختم ہونے کے بعد رابعہ انعم نے جیو کے ایک سابقہ اینکر کے ولیمے میں شرکا کے سامنے بشریٰ اقبال سے معافی بھی مانگی تھی۔

ماڈل اور میزبان متھیرا نے رابعہ انعم کے فعل پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں دوسروں کو سرعام تضحیک نشانہ بنانے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
پروگرام کے کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے متھیرا نے لکھاکہ گھریلو تشدد کے خلاف کھڑا ہونا اچھی بات ہے لیکن وہ اچھے طریقے سے بھی شو کو چھوڑ سکتی تھیں۔متھیرا نے مزید لکھا کہ ان کے ساتھ بھی متعدد شوز میں مسائل ہوئے لیکن انہوں نے کسی دوسرے کی تضحیک کیے بغیر شو کو احترام سے چھوڑا۔
متھیرا نے یہ بھی لکھا کہ غلطیاں کرنے والے لوگوں کو خود کو تبدیل کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے اور کسی کی براہ راست تضحیک کرکے ہیرو بننے کی کوشش سے گریز کیا جانا چاہیے۔
Rabia Anum could have excused herself to go on air before the show as she must be in makeup room & had enough time to boycott rather go on air and do this stunt. Probably her manager had this great idea to make good use of the situation for a stunt
— Mishi khan (@mishilicious) November 8, 2022
اداکارہ مشی خان نے بھی رابعہ انعم کے عمل کو نامناسب قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ میک اپ روم میں مہمانوں کے بارے میں تفصیلات معلوم کرکے شو میں شرکت سے انکار کر سکتی تھیں، ممکن ہے کہ ان کے منیجر کو ہر بات کا علم ہو اور انہوں نے اسے اسٹنٹ کے طور پر لیا ہو تاکہ زیادہ توجہ حاصل کی جا سکے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ پروگرام میں رابعہ انعم کے ہاتھوں محسن عباس کی تذلیل میزبان ندایاسر کا منصوبہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ وہ اکثر ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کیلیے اس قسم کے اسٹنٹ کرتی رہتی ہیں۔









