ٹی 20 ورلڈ کپ: دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ نے انڈین سورماؤں کو دھول چٹا دی
نیوزی لینڈ کے بعد انڈیا بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ، اتوار کے روز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔
ایڈیلیڈ اوول: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے انڈین سورماؤں کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ اتوار کے روز فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ٹیم انگلینڈ نے انڈین کی جانب سے دیا گیا 169 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا، اور انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ٹیم انگلینڈ کے دونوں اوپننگ بلے باز ناقابل شکست رہے۔ جوش بلٹر 49 گیندوں پر 80 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ الیکس ہیلز 47 گیندوں پر 87 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم اور محمد رضوان ڈھائی ہزار رنز بنانے والے پہلے جوڑی دار بن گئے
ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلا سیمی فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انڈیا کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا ۔ تاہم 9 کے مجموعی اسکور پر انڈیا کی پہلی وکٹ گرگئی ، جب کے ایل راہول 5 گیندوں پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
ویرات کوہلی اور روہت شرما نے پراعتماد طریقے سے کھیلتے ہوئے اسکور کو 56 تک پہنچایا اس موقع پر روہت شرما کیچ آؤٹ ہوگئے ، انہوں نے 28 گیندوں کا سامنا کیا اور 27 رنز اسکور کیے۔
انڈیا کی تیسری وکٹ 75 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی جب سوریا کمار یودیو 10 گیندوں پر 14 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
چوتھی وکٹ 136 کے مجموعی اسکور پر گری۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز ویرات کوہلی تھے جنہوں نے 40 گیندوں کا سامنا کیا اور 50 رنز اسکور بنائے۔
6ویں وکٹ 168 رنز پر گری ، جب ہارڈک پانڈیا شاندار شاٹ کھیلتے ہوئے ہٹ وکٹ ہو گئے۔ انہوں نے 33 گیندوں پر 63 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کرس ووکس اور عادل راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشید
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ









