شہزاد رائے کی کے الیکٹرک کے ماحول دوست اقدام کی تعریف

کے الیکٹرک نے اپنے بلوں کا سائز چھوٹا کردیا، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس عمل سے سالانہ لاکھوں لیٹر پانی اور ہزاروں  درختوں کو بچایا جاسکے گا۔

گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے کے الیکٹرک کی بل کاسائز چھوٹا کرنے کے ماحول دوست اقدام کی تعریف کردی۔

کے الیکٹرک نے ماحولیات کے تحفظ کیلیے صارفین کو ہر ماہ ارسال کیے جانے والے بل کا سائز چھوٹا کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس عمل سے سالانہ لاکھوں لیٹر پانی اور ہزاروں  درختوں کو بچایا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیے

مدیحہ رضوی اور حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد طلاق

سابقہ منگیتر نے نازیبا وڈیو لیک کی، اداکارہ ردا اصفہانی نے خاموشی توڑ دی

شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کےالیکٹرک کی’نیا بل ہراقدم ‘مہم کے سلسلے میں جاری کی گئی وڈیو شیئر کردی۔شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انسانی اقدامات کے نتیجے میں قدرتی آفات بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے مزیدلکھا کہ سیلاب   ایک تلخ حقیقت ہے کہ  موسمیاتی تبدیلی سب سے زیادہ کمزوروں کو متاثر کررہی ہے۔

سماجی رہنما نے کے الیکٹرک کی جانب سے کاغذ کا استعمال کم کرنے کی تائید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے’نیا بل ہرا قدم ‘ مہم کے ذریعے پانی کومحفوظ بنانے اور درختوں کٹائی روکنے میں مدد ملے گی۔

 ۔

متعلقہ تحاریر