بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران قطر میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

گرفتار افسران میں صدارتی ایوارڈ یافتہ پورنیندو تیواری سمیت بھارتی بحریہ کے 6 سابق کمانڈرز بھی شامل، قطر نے گرفتار افسران کو 31 اکتوبر کو قونصلر رسائی دی، بھارتی وزارت خارجہ کی گرفتاری کی تصدیق

بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران  کی قطر میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں گرفتاری کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قطر حکومت نے سابق بھارتی افسران کو 8 ماہ سے حراست میں لے رکھا ہے اور بھارتی حکومت ان کی رہائی کیلیے کوششیں کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

 کے جی ایف2 کی موسیقی چرانے کا کیس: کانگریس کے 2 ٹوئٹر ہینڈل بلاک کرنیکا حکم

کیجریوال کا کرنسی نوٹ پر بھگوان کی تصویر چھاپنے کا مشورہ تنقید کی زد میں آگیا

آسٹریلوی صحافی سی جے ورلیمین نے دعویٰ بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران  کی قطر میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں گرفتاری کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قطر حکومت نے سابق بھارتی افسران کو 8 ماہ سے حراست میں لے رکھا ہے اور بھارتی حکومت ان کی رہائی کیلیے کوششیں کررہی ہے۔ کیا ہے کہ بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 انڈین ایکسپریس کے مطابق بحریہ کے سابق افسران کو دوحہ میں’پراسرار طور پر‘ حراست میں لیا گیا تھا،یہ تمام افسران داہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی نامی فرم کے لیے کام کر رہے تھے اور مبینہ طور پر بحری مشقوں میں مصروف تھے۔

بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ  یہ افسران گزشتہ پانچ سا سے دوحہ میں  داہراکے ساتھ کام کر رہے تھے،اگست میں کسی دن انہیں آدھی رات کو قطر کی وزارت داخلہ کے اسٹیٹ سیکیورٹی بیورو نے ان کے گھروں سے اٹھایاتھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ یہ افسران قطری بحریہ کو تربیت فراہم کرنے میں مصروف تھے۔ ان میں سے ایک افسر  اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے بھارت آنے کا ارادہ کر رہا تھا جب انہیں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی بحری مشق کے بہانے لے جایا گیا۔ 30اگست کو ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

بھارتی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ قطری حکام نے گرفتار افسران کو اب تک ایک مرتبہ 31اکتوبر کو قونصلر رسائی دی ہے جس کے بعد اس بات کا علم ہواہے کہ ان افسران کو قید تنہائی میں رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت سے دوچار تھے۔

حراست میں لیے گئے افسران میں صدارتی ایوارڈ یافتہ  کمانڈر پورنیندو تیواری بھی شامل ہیں جو کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر  ہیں جبکہ دیگر افسران میں ڈائریکٹر بحری تربیت کمانڈر نوتیج سنگھ گل ، بحریہ اکیڈمی کے سربراہ کمانڈر بیرندر کمار ورما، ڈائریکٹرایف سی این کمانڈر سوگناکار پکالا،کمانڈر سنجیو گپتا، کمانڈر امیت ناگپال، کیپٹن سوراب وششٹ اور راگیش گوپا کمار شامل ہیں۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے   کہا ہے  کہ دوحہ میں بھارتی  سفارتخانہ قطر سے افسران کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔میڈیا بریفنگ کے دوران بھارتی بحریہ کے سابق افسران کی مبینہ حراست سے متعلق سوال پر ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندم باغچی نے کہا کہ”ہم آٹھ ہندوستانی شہریوں کی حراست سے واقف ہیں جن کے بارے میں ہم سمجھتے ہیں کہ وہ قطر میں ایک نجی کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے“۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں ہندوستانی سفارت خانہ قطری حکام سے رابطے میں ہے اور مشن کے عہدیداروں نے حراست میں لئے گئے ہندوستانیوں تک قونصلر رسائی حاصل کی ہے اور ان کی خیریت معلوم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق افسران کے اہلخانہ کی بھی کچھ مواقع پر ان سے بات کرائی گئی ہے جبکہ گرفتار افسران تک ایک مرتبہ پھر قونصلر تک درخواست دیدی گئی ہے۔

قطر میں گرفتار بھارتی افسران پر تاحال کو ئی الزام عائد نہیں کیا گیا تاہم آسٹریلوی صحافی اور مصنف سی جے ورلی مین نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بحریہ کے سابق افسران کواسرائیل کیلیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر