ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی سادھ لی

دونوں  کے درمیان طلاق کے معاملے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے تاہم  کچھ تکمیل طلب مشترکہ معاہدوں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث  طلاق کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، قریبی ذرائع کا دعویٰ

پاکستان اور بھارت کی سپر اسٹار جوڑی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی سادھ لی۔

قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں  کے درمیان طلاق کے معاملے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے تاہم  کچھ تکمیل طلب مشترکہ معاہدوں اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث  طلاق کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مدیحہ رضوی اور حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد طلاق

طلاق ہوگئی ہے تو کیا خودکشی کرلوں؟کرن اشفاق منفی تبصروں پر پھٹ پڑیں

پاکستانی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے   جوڑے کے قریبی ذرائع کے حوالے سے اہم دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے کیونکہ مختلف  شوز کے لیے معاہدوں اور قانونی  پیچیدگیوں کے باعث دونوں علیحدگی کی خبروں پرتبصرہ نہیں کررہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

 قریبی ذرائع کے مبطابق شعیب  اور ثانیہ نے کئی مشترکہ معاہدے کررکھے ہیں جن کی تکمیل کی مدت باقی ہونے کے باعث دونوں طلاق کا اعلان کرنے سے قاصر ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک بیٹے ازہان کی بطور’کوپیرنٹ‘پرورش کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ماضی میں بھی کئی بارتعلقات کشیدہ ہوئے جب کہ تاحال دونوں فریقین کی جانب سے اب تک علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ شعیب اور ثانیہ تاحال سوشل میڈیا پر  ایک دوسرے کی پیروی کررہے ہیں ۔دونوں  میاں بیوی اپنے کشیدہ تعلقات کو ظاہر کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز ہی اپنے انسٹاگرام پروفائل پر مارننگ واک کی تصویر اپ لوڈ کی ہے جبکہ شعیب ملک نے اپنی انسٹاگرام پروگرام کے بائیو میں خود کو تاحال سپروومن ثانیہ مرزا  کا شوہر قرار دے رکھا ہے ۔

متعلقہ تحاریر