نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا، واپسی کی تاریخ دینے سے تاحال گریز

اللہ کا شکر ہے، اللہ نے کہا ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہےِ،مریم نواز کا والد کو سفارتی پاسپورٹ ملنے پر ردعمل، والد کیساتھ وطن واپسی کا سوال گول کرگئیں

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا۔

 نواز شریف نے سفارتی پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کردی تاہم وطن واپسی کی تاریخ نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان اور فوج سیاسی حقیقت، فاصلے ملک کیلیے خطرہ ہیں، فواد چوہدری

اعظم سواتی پھٹ پڑے، آرمی چیف، جنرل فیصل نصیر اور بریگیڈیئر فہیم پر کڑی تنقید

گزشتہ روز بیٹے حسن نواز کے دفتر سے واپسی کے موقع پرنوازشریف سے سفارتی پاسپورٹ ملنے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ”وہ کافی دنوں سے میرے پاس ہے“۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے میاں صاحب کوسفارتی پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق سوال پر کہا کہ” اللہ کا شکر ہے، اللہ نے کہا ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے“۔ تاہم مریم نواز بھی والد کے ساتھ وطن واپسی کے سوال کا جواب دیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کرروانہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ  سفارتی پاسپورٹ ملنے کے بعد میاں نوازشریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جاسکے گا کیونکہ سفارتی پاسپورٹ کے حامل شخص کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔

متعلقہ تحاریر