اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ گوجرانوالہ میں ہراسانی کا واقعہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی  خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو گوجرانوالہ میں  مداحوں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واقعے کی وڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، وڈیو میں ہانیہ عامر کو ہجوم پر برستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر گزشتہ ہفتے ایک برانڈ میٹ اپ کیلیے گوجرانوالہ  گئی تھیں جہاں تقریب کے مقام پر مداحوں کاہجوم لگ گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ کو تقریب کے اختتام پرمداحوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے باعث اپنی گاڑی تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ا س دوران   مداحوں نے اداکارہ پر جملے کسے  اور مبینہ طور پر انہیں ہراسانی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اس موقع پر اداکارہ کو ہجوم میں کھڑے مداحوں پر برستے ہوئے بھی دیکھا گیا بعدازاں اداکارہ اپنی گاڑی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں اور گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ تحاریر