’بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘، میلبرن میں بھارتی رپورٹر کا ساتھیوں پر طنز

میلبرن میں بھارتی رپورٹر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کی کوریج کیلیے موجود اپنے ہی ساتھیوں کو طنز و مزاح کا نشانہ بناڈالا۔
واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر شائقین کافی محظوظ ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر دوسری بار ٹی20 ورلڈکپ جیت لیا
ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے نفلی روزہ رکھ کر 1992 کی یاد تازہ کردی
وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ 2 بھارتی صحافی میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل پر تبصرے کی تیاری میں مصروف ہیں کہ پیچے سے ان کا ساتھی رپورٹر ڈانس کرتا ہوا آتا ہے اور مشہور بھارتی گیت’بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہے‘ گانا شروع کردیتا ہے۔
Hight of trolling 😂😎😂😎 pic.twitter.com/t1jXm7vwqy
— Asfar Raza (@AsfarRaza) November 12, 2022
کیمرے پر موجود بھارتی صحافی اپنے ساتھی کی اس شرارت پر ہنس دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تو رپورٹر ہیں اور میچ کی کوریج کیلیے موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے کےبعد بھارتی ٹیم فائنل میں نہیں پہنچ سکی تھی،بھارتی میڈیا نے سیمی فائنل میں رسوا کن شکست پر اپنی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
گزشتہ روز فائنل میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈکپ اپنے نام کرلیا ہے۔









