شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
اتوار کو اردوفلکس نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا”دی مرزا ملک شو “جلد نشر کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے طلاق کی افواہوں کو اس شوکا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیاتھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے جس کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
اتوار کو اردوفلکس نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا”دی مرزا ملک شو “جلد نشر کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے طلاق کی افواہوں کو اس شوکا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیاتھا۔شعیب ملک کی جانب سے ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد نے صارفین کے اس خیال کو تقویت بخشی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شعیب اورثانیہ کی طلاق کی افواہیں’دی مرزا ملک شو ‘کا پبلسٹی اسٹنٹ تھا؟
شعیب اور ثانیہ کی طلاق کا مذاق بنانے پر سوشل میڈیا کی جیو نیوز پر تنقید
آل راؤنڈر شعیب ملک نے گزشتہ رات 12بجے کے بعد اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویرشیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بانہوں میں تھام رکھا ہے۔
Happy Birthday to you @MirzaSania Wishing you a very healthy & happy life! Enjoy the day to the fullest… pic.twitter.com/ZdCGnDGLOT
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) November 14, 2022
شعیب نے تصویر کے کیپشن میں اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ گوکہ بھارتی ٹینس اسٹار نے دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کی گئی پوسٹس پر کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم پاکستانی فنکاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے شعیب ملک کی پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نیک تمناؤں سے نوازا ہے۔
اداکارہ مریم نفیس، عشنا شاہ، کنزہ ہاشمی، عمران عباس،درفشاں اور دیگر نے شعیب ملک کی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتےہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں جوڑی کے قریبی ذرائع کے حوالےسے ان کی طلاق کی افواہیں سامنے آئی تھیں جنہوں نے جوڑی کے پرستاروں کو تشویش اور صدمے کی کیفیت میں مبتلا کردیا تھا۔
تاہم اتوار کو پاکستانی ڈیجیٹل پلیٹ فارم’اردو فلکس ‘ نے ”دی مرزا ملک شو “جلد نشر کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے جوڑی کی طلاق کی افواہوں کو اس شو کا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا تھا۔اب شعیب کی جانب سے ثانیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیے جانے کے بعد طلاق کی افواہیں تقریباً دم توڑ گئی ہیں۔
یاد رہے کہ شعیب اور ثانیہ نےا پنے اپنے کیریئر کے عروج پر 2010 میں شادی کی تھی۔ شادی کے 8 سال بعد 2018 میں ان کے ہاں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔









