شہید صحافی ارشد شریف کی لاش پر 12 زخم پائے گئے تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ
رپورٹ کے مطابق مقتول صحافی ارشد شریف کے دائیں ہاتھ کے چار ناخن موجود نہیں تھے، جبکہ کھوپڑی کی بائیں جانب کی ہڈی غائب تھی۔

مقتول صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، رپورٹ کے مطابق ان کی لاش پر زخم کے 12 نشانات موجود تھے۔ ان کی چھاتی کے دائیں جانب بھی زخم موجود تھا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول صحافی ارشد شریف کی لاش پر بارہ زخم پائے گئے تھے، ان کی بائیں آنکھ کے گرد سیاہ نشان تھا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کے عوام چاہتے ہیں عدلیہ ہمارے ساتھ کھڑی ہو، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سپریم کورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق شہید ارشد شریف کی گردن کے بائیں جانب زخم کے علاؤہ کمر کے بالائی حصے پر بھی زخم کا نشان پایا گیا۔ جہاں زخم کے گرد سیاہ نشان موجود تھا۔


ذرائع کے مطابق ارشد شریف کے دائیں ہاتھ کے چار ناخن موجود نہیں تھے جب کہ ارشد شریف کی کھوپڑی کی بائیں جانب کی ہڈی غائب تھی۔
رپورٹ کے مطابق مقتول صحافی کے دماغ کے بائیں جانب کا حصہ متاثر ہوا تھا جبکہ بائیں کندھے کے پاس زخم بھی موجود تھا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان موجود تھا جب کہ دائیں جانب کی ہنسلی کی ہڈی اور تیسری پسلی میں فریکچر تھا۔ارشد شریف کا دایاں پھیپھڑا بھی متاثر ہوا تھا۔









