قوموں کی زندگی میں انقلاب صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے، ڈپٹی کمشنر شیرانی

ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے لواڑہ میں سرکاری اسکول کے دورے کے موقع پر اساتذہ و طلباء سے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ انقلاب صرف تعلیم سے آئے گا ،تعلیم سے دور ہونے والی قوموں کے نام و نشان مٹ گئے

ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کا کہنا ہے کہ قوموں کی ترقی تعلیم ہی میں مضمر ہے۔ بلند معیار تعلیم کے بغیر موجودہ صدی کے چیلنجز کا مقابلہ ممکن نہیں  ہے ۔

گورنمنٹ ہائی اسکول بیش لواڑہ کے دورہ کے موقع پرڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے کہا کہ موجودہ صدی سائنس و ٹیکنالوجی اور شعوری تعلیم کی صدی ہے۔ طلبا و طالبات ملک کو قوموں کی مستقبل کے معمار ہے اورآگے ملک کی تعمیر و ترقی کی باگ دوڑ انہی کو سنبھالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لورالائی کے طلباء اپنے شہید استاد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے میدان عمل میں اترآئے

ڈپٹی کمشنر شیرانی کا کہنا تھا کہ دور حاضر بلند معیار تعلیم اور شعور کا ہے۔ طلبا و طالبات محنت اور لگن سے اپنے تعلیم پر توجہ دے تاکہ مستقبل میں انھیں کوئی مسائل و مشکلات درپیش نہ ہوسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے تعلیم پر توجہ دی آج وہ قومیں دنیا میں ترقی کے منازل طے کررہے ہیں اور جن قوموں نے اپنے تعلیم پر توجہ نہیں دی آج ان  قوموں کی نام و نشان تک مٹ چکے ہیں ۔

حضرت ولی کاکڑ کا کہنا تھا کہ اساتذہ اپنے تمام تر صلاحیتیں طلبا و طالبات کی بہتر مستقبل کے لیے مرکوز رکھیں۔ قوموں میں انقلاب تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہیں۔

کمشنر شیرانی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کی بہتری کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اساتذہ والدین اپنے بچوں اورطلبا و طالبات کے روشن مستقبل کو تابناک بنانے کے لیئے مشترکہ کوشش کریں۔

اسکول کے دورے کے موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات بھی کی۔ کمشنر شیرانی نے اسکول میں تدریسی نظام کا جائزہ بھی لیا۔ ولی کاکڑ نے اسکول طلباء سے سوالات بھی پوچھے ۔

متعلقہ تحاریر