چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کامران اکمل کو قانونی نوٹس

کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، ان کے تبصرے پی سی بی اور اس کی انتظامیہ کو اچھے نہیں لگے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کو پاکستانی ٹیم کے بارے میں مبینہ ہتک آمیز، جھوٹے اور جارحانہ تبصرے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

 بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیامیں منعقدہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مختلف مواقع پر سابق کپتان وسیم اکرم،وقار یونس، مصباح الحق، شعیب اختر سمیت دیگرسابق کھلاڑیوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا ، بالخصوص سپر 12 مرحلے میں بھارت اور زمبابوے سےشکست کے بعد قومی ٹیم کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

محمد رضوان کی کس ادا نے خواتین پرستار کا دل جیت لیا؟

شاہین آفریدی  کے اسکین میں انجری کا کوئی آثار نہیں ملا، پی سی بی

کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، ان کے تبصرے پی سی بی اور اس کی انتظامیہ کو اچھے نہیں لگے۔ بھارتی میڈیا نے معاملے کو قریب سے دیکھنے والے ایک ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ”میں یہ تو نہیں جانتا کہ انہوں نے کامران پر کیا الزامات عائد کیے ہیں لیکن بظاہر قانونی نوٹس اس لیے بھیجا گیا ہے کیونکہ چیئرمین کو لگتا ہے کہ کامران نے ان کے بارے میں میڈیا میں ہتک آمیز، جھوٹے اور جارحانہ تبصرے کیے ہیں“۔

اسی ذریعے نے مزید کہا کہ” کچھ تبصروں میں واضح طور پر ٹیم، انتظامیہ، بورڈ اور چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئےحد عبور کی گئی  ہے   اور پی سی بی چیف نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اب کسی کو پاکستان کرکٹ کو نیچادکھانے یا بدنام   کرنے نہیں دیں گے“۔

پی سی بی کی قانونی ٹیم کو مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے خلاف کسی بھی ہتک آمیز، جارحانہ، ذاتی، غلط اور نقصان دہ تبصروں کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر