کاروباری ہفتے کا چوتھا روز: ڈالر مزید مہنگا، حصص بازار میں منفی رجحان
اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 222 روپے 67 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ،حصص بازار بھی دباؤ کا شکار رہا اور وہاں 164 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار نظر آیا۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ۔
کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی 50 پیسے مزید اضافہ ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں26 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک ڈالر222 روپے 67 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/QnNfYxF9eX pic.twitter.com/ewyO9S9U1r
— SBP (@StateBank_Pak) November 17, 2022
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کےتیسرے روز کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 222 روپے 41 پیسے تھا جبکہ آج اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا ۔ ڈالر کی قدر میں 50 پیسے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 229 روپے 50 پیسے ہوگیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کا کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ 374 پوائنٹس اضافے سے 65 فیصد ہوگیا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا۔ آج پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 164 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 819 پر بند ہوا۔