اونچی دکان پھیکا پکوان : دیپیکا پڈوکون کو برانڈ کی لانچ پر تنقید کاسامنا

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے 82°E نامی اپنی سکن کیئرپروڈکٹ متعارف کرادی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ابتدا میں ہی زائد قیمتوں، عام معیار اور پھس پھسی لانچنگ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 دیپیکا پڈوکون نے ابتدائی طور پر ایک موئسچرائزر”اشوگندھا باؤنس“ اور سن اسکرین” پچولی گلو “ متعارف کرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہڈی میں ٹرانس ویمن کے ساتھ کام ناقابل یقین تجربہ رہا، نواز الدین صدیقی

گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل دوسرے سال گریمی ایوارڈ کیلیے نامزد

کچھ سوشل میڈیاصارفین  مصنوعات کے ناموں سے لے کر قیمت اور لانچ سے پہلے کے پروموز تک سے غیر مطمئن دکھائی دیے۔ دیپیکا  نےانسٹاگرام  کے لائیو سیشن میں اپنی پروڈکٹ کے بارے میں بات کی ۔اداکارہ نے اپنی مصنوعات کے ناموں اور برانڈ کیلیے اسکن کیئر مصنوعات کے انتخاب کی وجہ بھی بتائی  ۔

دیپیکا کے متعارف کرائے گئے موئسچرائزر کی قیمت  2700 بھارتی  روپے ہے  جبکہ سن اسکرین کی قیمت 1800 روپے ہے۔ قیمت کے علاوہ کچھ لوگوں نے اس برانڈ کو لانچ کرنے کے طریقہ کار پر  بھی تنقید کی  اور اسے دیپیکا جیس قد آور  شخصیت کے شایان شان قرار نہیں دیا ۔

حال ہی میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی تقریباً ہر دوسری مشہور شخصیت نے اپنے اپنے برانڈز لانچ کیے ہیں۔ اداکارہ  پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ  جیسی نامور شخصیات   کی اپنی اپنی مصنوعات ہیں۔

متعلقہ تحاریر