قوائدوضوابط کی خلاف ورزی: اورینٹ ایکسچینج اور بیسٹ وے ایکسچینج کے آپریشن معطل

اسٹیٹ بینک نے دونوں کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اندرونی کنٹرول کے قواعد کو مضبوط کریں۔

اسٹیٹ بینک نے میسرز اورینٹ ایکس چینج کمپنی، بی (پرائیویٹ لمیٹڈ) اور میسرز بیسٹ وے ایکس چینج کمپنی، بی (پرائیویٹ لمیٹڈ) کے اجازت نامے معطل کر دیئے ہیں۔

بینک دولت پاکستان  نے ضوابطی ہدایات کی سنگین  خلاف ورزری پر میسرز اورینٹ ایکس چینج کمپنی، بی (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور میسرز بیسٹ وے ایکس چینج کمپنی، بی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اجازت نامے تین مہینوں کے لیے معطل کر دیے ہیں۔ یہ ہدایات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سےساڑھے 7 ارب روپے کا نقصان ہوگا ، او سی اے سی

آئی ایم ایف کے بعد سعودیہ ، قطر اور یو اے ای سے امدادی پیکج تاخیر کا شکار، ہر طرف خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں

اسٹیٹ بینک نے دونوں کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اندرونی کنٹرول کے قواعد کو مضبوط کریں ،  اور اس ضمن میں کیے گئے اصلاح کے اقدامات کے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرائیں۔

ان دونوں ایکس چینج کمپنیوں ، ان کے صدر دفاتر، تمام برانچوں اور آؤٹ لیٹس کو معطلی کی مدت میں کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر