مولانا فضل الرحمان نے پاکستان ایئر فورس کا طیارہ کس حیثیت سے استعمال کیا؟ ناقدین کا سوال
تاہم ناقدین نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پاکستان ایئرفورس کا خصوصی طیارہ استعمال کرنے پر تنقید کی ہے جو کہ بالکل جائز ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پاکستان ایئر فورس کے طیارے میں کراچی پہنچ گئے۔ تاہم ناقدین نے پی اے ایف کا طیارے استعمال کرنے پر کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ گزشتہ روز پاکستان ایئرفورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے تھے ۔ جہاں انہوں نے آج مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنی تھے۔
یہ بھی پڑھیے
بیٹی ، بیوی اور خاوند کا پردہ چاک کرنے والوں کو نہ یہاں نہ اگلے جہاں میں معاف کروں گا، اعظم سواتی
آرمی چیف کی تعیناتی کامعاملہ: وزیر اعظم ناقابل رسائی، اسلام آباد میں براجمان آصف زرداری پریشان
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عرب نیوز پاکستان سے منسلک رپورٹر نعمت خان کی مولانا فضل الرحمان کی کراچی پہنچنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
President of the ruling PDM and chief of his own faction of the Jamiat Ulema e Islam Maulana Fazalur Rehman arrives in Karachi in the Pakistan airforce’s aircraft, according to Faisal Hussain pic.twitter.com/8JOahYQXZi
— Naimat Khan (@NKMalazai) November 19, 2022
نعمت خان کے مطابق ” حکمران جماعت پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھڑے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پاکستان ایئرفورس کے طیارے میں کراچی پہنچ گئے۔”
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے احباب کے ہمراہ پاکستان ایئرفورس کے طیارے سے اتررہے ہیں۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے احباب کے ساتھ خوش گپیوں میں بھی مصروف ہیں۔
تاہم ناقدین نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پاکستان ایئرفورس کا خصوصی طیارہ استعمال کرنے پر تنقید کی ہے جو کہ بالکل جائز ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب نہ تو قومی اسمبلی کے ممبر ہیں اور نہ ہی سینیٹرشپ پر فائز ہیں پھر انہوں نے کس حیثیت سے پاکستان ایئرفورس کے طیارے کو استعمال کیا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ ماضی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کا طیارے استعمال کرنے پر مولانا صاحب خوب واویلا مچایا تھا تو یہ واویلا انہیں اپنی مرتبہ کیوں یاد نہیں آیا۔ یہ تو وہی کہاوت ہو گئی میٹھا میٹھا ہپ ہپ ، کروٹ کروٹ تھو تھو۔ یعنی جب آپ کی مرضی ہو آپ رولز کو وائیلیٹ کردیں تو کوئی مسئلہ نہیں ، اور اگر یہی کام کوئی دوسرا کرے تو آسمان سر پر اٹھا لیا جاتا ہے۔