ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور سجل علی نے فلم فیئر مڈل ایسٹ ایوارڈز جیت لیے
پاکستانی اداکاروں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور اداکارہ سجل علی سمیت کئی پاکستانی اداکاروں نے فلم فیئر مڈل ایسٹ ایوارڈز میں تفریحی صنعت میں اپنے اپنے کام کیلئے ٹائٹل جیتے، ہمایوں سعید کو ایوارڈ تقریب میں پاکستانی سینما کے ٹرینڈسیٹر کے طور پر نوازا گیا
پاکستانی اداکاروں ہمایوں سعید،فہد مصطفیٰ اور اداکارہ سجل علی سمیت کئی پاکستانی اداکاروں نے فلم فیئرمڈل ایسٹ ایوارڈز 2022 میں تفریحی صنعت میں اپنے اپنے کام کیلئے اعزازات جیتے جہاں انہیں بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ اعزازات پیش کیے گئے۔
فلم فیئرمڈل ایسٹ ایوارڈز کی فلمی ستاروں سے سجی تقریب ہفتہ کو دبئی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان اور بھارت کے مشہورو معروف اداکاروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پاکستان میں فلموں پر لگنے والی پابندیوں سے مایوس
اداکارہ سجل علی کو پاکستانی سنیما کے مقبول ترین چہرے، ہمایوں سعید کو پاکستانی سینما کے ٹرینڈسیٹر کے طور پر اور فہد مصطفیٰ کو پاکستان کے ہونہار ستارے کا ایوارڈ دیا گیا۔
View this post on Instagram
ایوارڈ تقریب کے دوران پاکستانی ستاروں نے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات سے بھی بات چیت کی۔ فہد مصطفیٰ اور رنویر سنگھ گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے اور ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے۔
View this post on Instagram
بھارت کی معروف اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپورنے پاکستانی اداکارہ سجل علی کو پرجوش اورمحبت بھرے انداز میں سے گلے لگایا۔ہمایوں سعید کو ایوارڈ تقریب میں پاکستانی سینما کے ٹرینڈسیٹر کے طور پر نوازا گیا۔