ایف آئی اے کا سوالنامہ میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتا، فیصل واوڈا
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے ارشد شریف کو سازش کے تحت قتل کیا گیا جس کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف کو پلاننگ کے ساتھ قتل کیا گیا اور اس کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی۔
ان خیالات کا اظہار فیصل واوڈا نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔
فیصل واوڈا ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی ایف آئی اے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ تحقیقات کمیٹی نے فیصل واوڈا کو 10 سوالات پر مبنی سوالنامہ فراہم کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
مولانا فضل الرحمان نے پاکستان ایئر فورس کا طیارہ کس حیثیت سے استعمال کیا؟ ناقدین کا سوال
بیٹی ، بیوی اور خاوند کا پردہ چاک کرنے والوں کو نہ یہاں نہ اگلے جہاں میں معاف کروں گا، اعظم سواتی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا قتل بالکل پلان کے تحت کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ٹیم زبردست طریقے سے کام کررہی ہے ، مجھے امید ہے کہ بہت جلد ان لوگوں تک پہنچ جائیں تو ابھی تک گرفت سے باہر ہیں۔ میری دعا ہے کہ تحقیقاتی ادارے اس قتل میں ملوث اصل مجرموں تک پہنچیں۔
کوئی بتا سکے گا کہ ایف آئی اے @fia قانون کی تحت انکوائری کر رہی ہے؟
آج مجھے ایف آئی اے نے بلایا تھا، ایف آئی اے نے دس سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا گیا، سوال نامہ آپ کے ساتھ شیئر نہیں کروں گا، ارشد شریف کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، ارشد شریف کے قتل کا پاکستان میں پلان بنایا pic.twitter.com/oEM2YGYYSX
— M Azhar Siddique 🧑💼 (@AzharSiddique) November 21, 2022
ان کا کہنا تھا میں آج پیشی کے موقع پر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ، اگلی پیشی پر وہ ثبوت پیش کیے جائیں گے۔
نواز شریف پر ارشد شریف کے قتل کے الزام کےسوال پر فصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت سنجیدہ کیس ہے اس لیے ہمیں سیاست سے بالاتر رہ کر کام کرنا ہوگا۔ یہ ایک گھٹیا قسم کا مذاق تھا۔ میں اس گفتگو میں سیاسی اینگلنگ کرنا نہیں چاہتا۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا سلمان اقبال ارشد شریف کی قتل کی سازش میں بالکل انوال نہیں ہے۔ میں سلمان اقبال سے درخواست کروں گا کہ وہ پاکستان ضرور آئیں اور انکوائری کا حصہ بنیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا ارشد شریف کو کلوز رینج سے فائر مارا گیا۔ میں کہ تھا کہ اس کو لیب اور موبائل فون نہیں ملے گا وہ نہیں ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف میرا بہت اچھا دوست تھا ، یہاں سے جانے اور آگے تک پہنچنے تک وہ میرے ساتھ رابطے میں تھا ، پہلی کانفرنس میں جو کچھ کہا تھا اللہ کے فضل سے وہ ایک ایک کرکے سچ ثابت ہورہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا کا کہنا ایف آئی اے کی جانب سے ملنے والا سوالنامہ خفیہ دستاویز ہیں جو کو فی الوقت شیئر نہیں کرسکتا ہے۔









