ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ’جئے بھٹو‘ کے نعرے کو ’جئے عوام‘ سے تبدیل کردیا

پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ 'جئے بھٹو' کے نعرے سے جان چھڑائیں اور 'جئے عوام' کے نعرے کی طرف بڑھیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’جئے بھٹو‘ کے نعرے سے اپنی جان چھڑائیں اور ’جئے عوام‘ کے نعرے کی جانب بڑھیں۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے نے ایک بار پھر بھٹو کے حق میں نعرے لگانے کی بجائے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے ان کی اس منفرد کال نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پرویز مشرف پر حملہ کا مجرم اور پروین رحمان کے قتل میں ملوث مجرمان عدالتی حکم پر رہا

پرائم منسٹر ہاؤس کو آرمی چیف کے حوالے کوئی سمری موصول نہیں ہوئی ، وزیر دفاع خواجہ آصف

بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے گزشتہ روز کراچی کے فریئر ہال میں منعقدہ پہلی ‘سندھ مورت مارچ’ میں خواجہ سراؤں کے ساتھ اسٹیج پر شرکت کی۔

بھٹو جونیئر کو اسٹیج پر دیکھ کر منتظمین اور کارکنوں نے پرجوش انداز میں ’جئے بھٹو‘ کے نعرے لگائے۔ جس پر بھٹو جونیئر نے فوراً مائیک پکڑا اور کہا، "جئے بھٹو چھوڑو ، جئے عوام ، جئے خواجہ سرا کے نعرے لگاؤ۔

ان کا کہنا تھا ‘بھٹو زندہ باد’ کا نعرہ ایک سائیڈ پر رکھ دو اور بولو ‘عوام زندہ باد، ٹرانس جینڈر زندہ باد۔”

کراچی میں خواجہ سراؤں کے حقوق کے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بھٹو جونیئر نے دعویٰ کیا کہ سندھ اس کے لوگوں اور خواجہ سراؤں کی سرزمین ہے جب کہ بھٹو خاندان کا صوبے پر دعویٰ محض دھوکہ ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر کے مہینے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں ایک انقلاب آنے والا ہے ، کیونکہ لوگ جاگیرداری اور سرمایہ داری نظام سے تنگ آچکے ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی پریس کانفرنس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ اب لوگ جاگیرداری اور سرمایہ داری نظام کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے کیونکہ ہم پچھلے 75 سالوں سے جاگیرداری اور سرمایہ داری نظام کے درمیان ناچ رہے ہیں۔ ہمارے پاس جو زمینیں تھیں وہ سب سیلاب کی نذر ہوگئی ہیں ، کسانوں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں۔”

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ممتاز سندھ کے ممتاز سیاسی بھٹو خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ہیں۔ ان کا تعلق اپنے والد کے ذریعے بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری سے ملتا ہے۔ وہ کراچی، پاکستان اور سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں رہ چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر