صحافی احمد نورانی کی ویب سائٹ فیکٹ فوکس پاکستان میں کیوں بند ہوگئی؟

صحافی احمد نورانی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں پاکستان میں اپنی ویب سائٹ فیٹ فوکس بند ہونے پر حکومت سےشکوہ کیا،انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں عمران خان اور انکے اہلخانہ کے متعلق کرپشن کی خبر رپورٹ کی مگر میری ویب سائٹ بند نہیں کی گئی مگر نون لیگ پر تھوڑی سے بات کرنے پر میری فیکٹ فوکس بندکردی گئی

پاکستانی صحافی احمد نورانی موجودہ اتحادی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے ٹیکس گوشواروں پر مبنی تحقیقاتی خبریں شائع کیں مگر میری ویب سائٹ  فیکٹ فوکس  بند نہیں کی گئی ۔

امریکا میں موجود پاکستانی صحافی احمد نورانی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں پاکستان میں اپنی ویب سائٹ  بند ہونے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی کرپشن پر بات کی مگر انہوں نے میری ویب سائٹ تو بند نہیں کیا مگر نون لیگ نے میری ویب سائٹ بند کردی ۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ، وزیر خزانہ کا تحقیقات کا حکم

انگریزی اخبار دی نیوز کے سابق انوسٹی گیشن رپورٹر احمد نورانی نے  کہا کہ فیروزوالہ فائلز کےنام سے شمیسہ رحمٰن نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کےٹیکس گوشواروں پرمبنی یہ والی تحقیقاتی خبررپورٹ کی مگر پی ٹی آئی کی حکومت نےتو فیکٹ فوکس کی ویب سایٹ کوبندنہیں کیاتھا۔

صحافی احمد نورانی نے دعویٰ کیا کہ  پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کے حوالے سے تھوڑی سی بات کی تو  پاکستا ن میں میری ویب سائٹ  فیکٹ فوکس کو بند کردیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ احمد نورانی کی ویب سائٹ فیکٹ فوکس پر چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ٹیکس گوشوارے کے حوالے سے ایک خبر شائع ہوئی۔ رپورٹ میں آرمی چیف اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس کی تفصیلات  سامنے لائی گئیں تھیں۔

فیٹ فوکس پرآرمی چیف سے متعلق  ٹیکس تفصیلات شائع ہونے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ یہ واضح طور پر ٹیکس کی معلومات کی مکمل رازداری کی خلاف ورزی ہے جو قانون فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو جناب طارق محمود پاشا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر ٹیکس قانون اور ایف بی آر کے ڈیٹا کی خلاف ورزی کی فوری تحقیقات کی قیادت کریں اور اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ تحاریر